کارکردگی وہ جو سر چڑھ کر بولے،چئیرمین ڈیم سید اظہر علی گیلانی کا نام ایوان وزیراعظم میں گونج اٹھا،سردار عبدالقیوم نیازی نے صحافیوں کو بلدیاتی انتخابات پر دی جانے والی پریس کانفرنس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 61 کنال انکروچمنٹ اراضی کی واگزاری اور سی ایم ایچ سے 160فٹ لمبی 13فٹ چوڑی قیمتی اراضی کے حصول کو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی کامیابی اور کارکردگی قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی،ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد نے نو تعینات چئیرمن سید اظہر علی گیلانی کی سرپرستی میں صرف 22دنوں میں جو کام کیے وہ گزشتہ 74سالوں میں نہ کیے جا سکے،گزشتہ روز وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے ترقیاتی ادارہ کا دورہ کیا اور محکمانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا،اس موقع پر چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر علی گیلانی نے کہا کہ 22دنوں میں جو کام کیے وہ قیادت کی ہدایات و راہنمائی اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور اغراض و مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے کیے،بلدیاتی انتخابات میں جانے سے قبل عوام کے دلوں کو مسخر کرتے ہوئے انکے اعتبار و اعتماد کو مزید پختہ کریں گے،انھوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد گیٹ،دس جدید ڈسٹ بن،دو پارکنگ،بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مجسمے،پاکستان و آزاد کشمیر کے جھنڈے،تاریخی بڑی گھڑی،دو بڑے فوارے،اور شہر کے وسط میں گرین ایریاز میں ڈیجیٹل سکرین نصب کر رہے ہیں ،شہریوں کو نیا جدید خوبصورت مظفرآباد جلد دیکھنے کو ملے گا،پارٹی قیادت اور وزراء کا اعتماد حاصل زندگی ہے،عہدہ پارٹی کی امانت کام اسلاف کا نام روشن رکھنے کے لیے کر رہا ہوں۔


چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے اتھارٹی کے زیر انتظام نوٹیفائیڈ ایریا اور شہر سے باہر رقبہ جات کے حوالہ سے 4 جنوری 2022 کو میٹنگ طلب کی ہے جس میں ادارہ کے رقبہ جات اور نوٹیفائیڈ ایریا کے مسائل کے حوالہ سے بریفنگ لی جائے گی اور آئیندہ کےلئے ادارہ کی جانب سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا

چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی برسی کے موقع پر کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت پر بابائے کشمیر کی کشمیریوں سے لازوال محبت کو اجاگر کرنے کیلئے دارلحکومت مظفرآباد میں بابائے قوم کا مجسمہ نصب کیا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ، چوہدری غلام عباس کے مجسمے بھی نصب کئے جائیں گے اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر تقدیس گیلانی DG کشمیر کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر عرفان اشرف،ہرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر عبدالکریم ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیر آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر امتیاز، ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف ،حریت رہمنا مشتاق السلام بھی موجود تھے۔ سید اظہر گیلانی نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کے رشتہ کو مزید تقویت دینے کیلئے پاکستان اور کشمیر کے 60 فٹ اونچے جھنڈوں کو نمایاں جگہ نصب کیا جائے گا تاکہ قومی تقریبات کو ایسی جگہوں پر منعقد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دینے والے بانی پاکستان نے جس مقصد کیلئے پاکستان حاصل کیا تھا اُس مقصد کو پانے کیلئے ابھی جدوجہد جاری رکھنا ہو گی انہوں نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر دارلحکومت مظفرآباد قائد اعظم سمیت شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ اور چوہدری غلام عباس کے مجسمے نصب کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ وہ واحد لیڈر تھے جنہوں نے مسلح جدوجہد کے بغیر ایک ایسا ملک قائم کیا جس میں اسلام کا نظریہ کے مطابق تمام انسانوں کو خواہ و کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں انہیں تحفظ فراہم کئے جانے کی ضمانت دی اب یہ ہم پر ہیکہ ہم بابائے قوم کے نظریہ بقائے انسانیت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انسانوں کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دیں۔

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی گلشن گلاب پارک شوکت لائن کا افتتاح کر رہے ہیں اُن کے ہمراہ چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی بھی موجود ہیں

دارالحکومت مظفرآباد کو خوبصورت ترین شہروں میں شمار کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی کمر بستہ ہو گئے،اسلام آباد سے اعلیٰ تربیت یافتہ سی ڈی اے کے تین رکنی وفد کا دورہ مظفرآباد،اہم ترین نو جگہوں کی خوبصورتی تزئین و آرائش کے لیے تجاویز دے دیں،گزشتہ روز سی ڈی اے کے تین رکنی وفد نے دارالحکومت مظفرآباد میں ہمراہ چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر علی گیلانی،ڈی جی سیاسی امور ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر محسن علی اعوان،شاھین چغتائی،سدھیر مغل،آفیسران و اہلکاران ترقیاتی ادارہ ختم نبوت چوک بنک سکوائر چھتر،تھوری پارک،ٹاہلی منڈی روڈ،سنٹر پلیٹ،ماکڑی،میرا تنولیاں فیز ون،فیز ٹو،لنگر پورہ اور ٹھوٹھہ کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر سی ڈی اے کے وفد نے ان علاقوں کی تزئین و آرائش خوبصورتی کے لیے تجاویز پیش کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی خوبصورتی کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کریں گے،چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی ایک متحرک ایماندار فرض شناس شخصیت ہیں جو شہر اور ریاست کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں،جلد شہری مظفرآباد میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے،

ترقیاتی ادارہ مظفرآباد نے اپنی ویب سائیٹ کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب مرکزی ایوان صحافت میں منعقد کی گئی جس میں چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے ڈی جی سیاسی امور ہمراہ وزیر اعظم محسن اعوان تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں راجہ مدد علی خان ، میر افتخار ، سیدہ شاہدہ نقوی ، امتیقز عباسی ، بشارت مغل ، شاہین چغتائی ، سدھی مغل کے ہمراہ ویب سائیٹ کا افتتاح کیا جس کے بعد  مون کری ایشنز صلاح الدین شاہ نے ویب سائیٹ کے متعلق بریفنگ دی

www.dam.gok.pk 

چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر گیلانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی ادارہ کے وسائل کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گاخواہ وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہے، سابقہ ادوار میں اس ادارہ کے وسائل کو اتنا لوٹا گیا کہ ادارہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں دینے سے قاصر ہے لیکن وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کے تعاون اور اعتماد کے باعث اس ادارے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے میں پر امید ہوں، ایک عوامی ادارے کے اختیارات کی بندر بانٹ نے فالٹ لائن پر آباد شہر کو مزید خطرات سے دوچار کیا، جدید تقاضوں کے مطابق ادارے کو چلا کر ماہانہ پانچ کروڑ کما سکتے ہیں، مرکزی قیادت سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر، وزرا اور ایم ایل ایزکی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے،تعیناتی کے بعد ابتدائی 20 دنوں میں وعدے کے مطابق ویب سائیٹ کی اجراء سمیت 33 کنال سرکاری اراضیات واگزار کروانے کے علاوہ ملازمین کی سوفیصد حاضری،ملازمین کے انتظامی سٹریکچر میں تبدیلی اورکم تنخواہ دارملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس اور ٹرانسپورٹ پول کا قیام،سری کوٹ سمیت تمام ہاوسنگ سکیم ہاء میں خریدوفروخت پر پابندی اورسکیم ہاء میں آباد کاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شامل ہیں،جبکہ اس موقع پراگلے 90 روز کی جامع منصوبہ بندی بھی پیش کی،32سالوں بعد پہلی مرتبہ ادارے کی سکیم ہاء سمیت دیگر معلومات کو بذریعہ ویب سائیٹ عوام کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے،اب گھر بیٹھے لوگ ادارے کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر سکیں گے، عوامی مسائل کے تدارک کے لئے ون ونڈو آپریشن فعال کیا جا رہا ہے،وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی کی طرح مجھے بھی چند گھنٹے قبل اپنی تعیناتی کے متعلق اطلاع ملی،کسی کو اپنی تعیناتی کیلئے ایک کپ چائے کا نہیں پلایا،بینک سٹیٹمنٹ مرکزی ایوان صحافت کو دیکر جارہا ہوں اگر مجھ پر ثابت ہو جائے تو میں اسی ایوان صحافت میں استعفیٰ دے دوں گا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزمرکزی ایوان صحافت میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل ترقیاتی ادارہ مظفرآباد نے اپنی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا، ویب سائٹ لانچنگ تقریب کا انعقادکیا،جس میں چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے ڈی جی سیاسی امور ہمراہ وزیراعظم محسن اعوان، تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں بانی رہنما راجہ مدد علی خان، میر افتخار،سیدہ شاہدہ نقوی، امتیاز عباسی، بشارت مغل، شاہین چغتائی، سدھیر مغل، شاہین مغل کے ہمراہ ویب سائیٹ کو بٹن دبا کر لانچ کیا۔ اس موقع پر مون کریشنز کے سی ای او سید صلاح الدین نے بریفنگ دی،۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1988 سے آج تک عوامی ادارے کو حکومتی ادارہ بنا کر زاتی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں کو استعمال کیا گیا جو ادارے کی ناکامی کی بنیادی وجہ ہے،ہاوسنگ سکیموں کی ناکامی کی اصل وجہ تعمیراتی کاموں کی عدم تکمیل ہے، میرا تنولیاں میں 458 پلاٹوں کی الاٹمنٹ ہوئی مگر حقدار منہ تکتے رہے، عالمی تنظیم ریڈ کراس نے گذشتہ 18 سالوں سے ادارے کو مکانیت کا کرایہ ادا نہیں کیا اور اوپر سے آٹھ کنال مزید اراضی پر بھی قبضہ جما رکھا ہے، صرف 20 دنوں میں یہ قبضہ واگزار کروا لیا ہے، پی ٹی ڈی سی سے آٹھ کنال رقبہ واگزار کروایا، انہوں نے کہا ادارے کی اراضیات پر قابض افراد کو کہتا ہوں کے وہ از خود ادارے کی اراضی خالی کر دیں بصورت دیگر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،33 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کے آپ پیسے دیکر تعینات ہوئے ہیں سید اظہر علی گیلانی نے کہا کہ مجھے تعیناتی سے تین گھنٹے قبل اطلاع ملی کہ چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہوں، ڈھائی کروڑ کبھی دیکھا ہی نہیں اپنی بنک سٹیٹ صدر مرکزی ایوان صحافت کو دے کر جا رہا ہوں ہمارا حال ماضی اور خاندان بارے سب جانتے ہیں سیاسی عہدے کے لیے کسی کو چائے کی پیالی پلانے کا روادار نہیں،انھوں نے کہا کہ سابق حکومتوں اور ان کے من پسند افراد نے پانچ ہاؤسنگ سکیموں کو مفلوج کرتے ہوئے پیچیدگیوں کا شکار کیا جو شہریوں سمیت زلزلہ متاثرہ لوگوں کے ساتھ ظلم ہے جس کا خمیازہ وہ لوگ بھگت چکے ہیں،90دنوں میں تمام مکاتب فکر سے مشاورت کے بعد ان پیچیدگیوں کو حل کریں گے، انہوں نے کہا کہ پارکس سے محروم شہریوں کو تفریح کے لیے جدید پارکس اور سفری سہولیات کے لیے جدید طرز کی شٹل بس سروس کا آغاز کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سفیر کشمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو شان شیان بنانے کے لیے آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ دگنا کیا تھا مگر سابق حکمرانوں نے قوم کو اس سے مستفید نہ ہونے دیا، احتساب ہوگا مگر کام پر دھیان دیں گے، پاکستان تحریک انصاف عوامی جذبات و احساسات سمیت ان کے اعتماد پر پورا اترے گی، انہوں نے مزید کہا کہ سری کوٹ، پیر چناسی سمیت دیگر جگہوں پر تعمیرات پر پابندی جبکہ ھاوسنگ سوسائٹیز ٹھوٹھہ،لنگر پورہ میں تعمیراتی کاموں کا آغاز کرنے کے لیے بنیادی سہولیات دے کر فوری تعمیر کا آغاز کر دیا ہے، ویب سائٹ لانچ کر دی ہے اب ہر شخص گھر بیٹھ کر ادارے کی کارکردگی مانیٹر کر سکتا ہے، انتظار گاہوں کی تعمیر سمیت ان کے ساتھ واش روم بھی تعمیر کریں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چئیرمین کو استحقاق حاصل ہے کے وہ بیمار ہونے پر اپنا علاج اسلام آباد میں الشفاء جیسے بڑے ہسپتال میں کروا سکتا ہے مگر ادارے کے چھوٹے مکازمین اس سہولت سے محروم تھے تاریخ میں پہلی بار ادارے کے چھوٹے ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف جروا رہا ہوں تاکہ تمام لوگ علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں،ٹرانسپورٹ پول قائم کرتے ہوئے ملازمین کے لیے ایمرجنسی میں گاڑیاں مختص کر دی ہیں،ادارے کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنا کر میڈیا کے پاس آیا ہوں،سابق ادوار میں ترقیاتی ادارے کے وسائل لوٹنے والے کسی بھی فرد خواہ وہ کتنا ہی بااثر یا کسی بھی عہدہ پر براجمان رہا ہو یا اج بھی موجود ہو اس کا کڑا احتساب پارٹی پالیسی کے مطابق کیا جائے گا،ادارے کے زیر انتظام دو پلازہ جات جو شہریوں کے لیے تجارتی مرکز بن کر ادارے کو منافع دے سکتے تھے جن کو مخصوص مافیا نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا ایسے افراد کا جہا احتساب ہو گا وہیں ان پلازہ جات کو ادارے اور عوام فلاح کے لیے منافع بخش بنائیں گے،دارلحکومت میں پہلی مرتبہ ڈیجٹل تشہیر کے لیے متعلقہ کمپنیوں سے بذریعہ اشتہار روابط کر رہے ہیں۔

چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی کا صدر مرکزی ایوان صحافت سجاد میر اور سینئر صحافی امیر الدین مغل کے ہمراہ گروپ فوٹو ۔

ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی ویب سائیٹ کی لانچنگ کرنے کی تقریب مرکزی ایوان صحافت دن ١٢ بجے منعقد ہو گی جس میں ترقیاتی ادارہ کے چئیرمین سید اظہر علی گیلانی صحافیوں کی موجودگی میں ویب سائیٹ کا افتتاح کر کے اس متعلق بریفنگ دیں گے

چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے تقریبا 10،20 سال سے بند لنک روڈز اپر طارق آباد و سٹی ویو ہاوسنگ سکیم عوام علاقہ و ٹریفک کےلئے بحال کروا دیں ۔
تفصیلات کے۔ مطابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی کی ہدایت پر آفیسر تجاوزات کی سربراہی میں ہیوی مشینری و عملہ ماتحت کے ذریعے اپر طارق آباد و سٹی ویو ہاوسنگ سکیم میں عرصہ دراز سے بند لنک روڈز کو پیدل عوام علاقہ و ٹریفک کی روانی کے لئے دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔ عوام علاقہ عرصہ دراز سے روڈز بند ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار تھے روڈ بحال ہونے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے کہا ادارہ کی ہاوسنگ سکمیز میں عوامی ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل کو مزید جاری رکھا جائے گا

چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے سنڈھ گلی ہاوسنگ سکیم کو ترقیاتی ادارہ کے ملازمین کے لئے رہائشی کالونی بنانے کا اعلان کر دیا
ترجمان ترقیاتی ادارہ کا کہنا ہے کہ ایسے ملازمین جنہوں نے پلاٹس کے لئے اپلائی کر رکھا ہے مگر کسی بناء پر وہ اب تک پلاٹ کا استحقاق حاصل نہیں کر سکے ان کو چیئرمین نے سنڈھ گلی ہاوسنگ سکیم پلاٹ دینے کا اعلان کیا یاد رہے سنڈھ گلی ہاوسنگ سکیم ایک بڑا رقبہ قبرستان کے لئے مختص ہے جو ملازمین کی سوسائٹی کے لئے رقبہ رکھا گیاہے وہ الگ ہے

وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید کا ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کا دورہ چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی نے پھولوں کے ہار ڈالتے ہوئے ادارہ کے آفیسران و ملازمین کے ہمراہ والہانہ استقبال کیا، چیئرمین اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کی جانب سے مفصل بریفنگ، ادارے کے حل طلب مسائل حل کرنے کی یقین دہانی، ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات واپس دلانے اور حکومت کی جانب سے مزید فنڈز کی فراہمی اور ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے خسارہ ختم کرنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی و ترقیات/ ماحولیات چوہدری محمد رشید نے گزشتہ روز نو تعینات چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی کی دعوت پر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کے دفتر کا دورہ کیا ڈیم آفس پہنچنے پر چیئرمین آفیسران اور ملازمین نے وزیر حکومت کا پھولوں کے ہار ڈالتے ہوئے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا بعد ازاں چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے وزیر حکومت کو ادارے کی کارکردگی مسائل کے بارے تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملازمین کو بروقت تنخواہیں نہیں ملتیں اسی طرح ادارہ کو کنٹرولنگ اتھارٹی کا مینڈیٹ حاصل ہے مگر این او سی کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے،دہرے قانون کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے ادارے کو ادارے ہی زیر بار کر رہے ہیں، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے اس موقع پر چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سید اظہر گیلانی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے میٹنگ ہو چکی ہے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ آذادکشمیر حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویزن کے مطابق آذادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سابقہ دور حکومت میں متاثرین سٹلائیٹ ٹاون لنگرپورہ اور ٹھوٹھہ کو فری آف کاسٹ 20 فیصد پلاٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کروایا تھا مگر ن لیگ کی حکومت نے اسے ڈی نوٹیفائی کر دیا ،انہوں نے چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی کو ھدایات جاری کیں کہ وہ سٹلائیٹ ٹاون لنگرپورہ اور ٹھوٹھہ میں جملہ الاٹیز کی تفصلات فراہم کریں تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ کیا واقعی ان لوگوں کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی گئی ہے جن کیلئے یہ ٹاون بنے تھے انہوں نے لنگرپورہ اور ٹھوٹھہ سٹلائیٹ ٹاونز میں خالصہ سرکار اور کاچرائی وغیرہ کے سٹیٹس بارے بھی ریکارڈ طلب کیا وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے مزید کہا کہ متاثرین سٹلائیٹ ٹاون لنگرپورہ اور ٹھوٹھہ کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے،اس موقع پر وزیر حکومت نے معروف ٹھیکیدار خان مشتاق خان کی وفات پر دعاے مغفرت بھی کی۔

چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر گیلانی سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر شوکت نواز میر کی ملاقات
اس موقع پر دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں کے تاجر رہنما بھی اُن کے ہمراہ تھے
شوکت نواز میر نے ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کا چارج سنبھالنے پر سید اظہر گیلانی کو مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ مظفرآباد شہر کی تعمیر وترقی میں مرکزی انجمن تاجران ترقیاتی ادارہ سے ہر ممکن تعاون کرے گی.اس موقع پر چئیرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر گیلانی نے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم کو بھرپور یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے مسائل کے حل اور شہر کی ترقی کے لئے تاجر قیادت کی راہنمائی میں کام کریں گے.

چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی نے دارالحکومت میں مختلف قبرستانوں سمیت پارکس کا دورہ کیا،مقامی افراد سے قبرستانوں سمیت پارکس کے مسائلِ سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ساتھرا پارک،اشفاق وانی شھید پارک،امام بارگاہ سے ملحقہ قبرستان،سیٹھی باغ قبرستان کا معائینہ کیا،اس موقع پر شہریوں نے انکو قبرستانوں اور پارکس کے مسائلِ سے آگاہ کیا جس پر انھوں نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین تفریح مہیاء کرنے کے لئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرونگا شہر کے دورے کا آغاز ہی قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور پارکس کی تزئین و آرائش کو بہتر بنانے سے کر رہا ہوں،اس موقع پر شیخ عزیز،وحید شیخ،راجہ محمد ندیم خان ایڈووکیٹ،انور قریشی،سید خالد گیلانی و دیگر موجود تھے جبکہ علاقے کی معزز شخصیت مختار راتھر نے سید اظہر گیلانی کو مبارکباد پیش کی۔