صوبہ خبیر پختونخواہ کی صوبائی پبلک سروس اکیڈمی پشاور میں زیر تربیت تحصیلداران اور نائب تحصیلداران کے 29 رکنی وفد نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کا دورہ کیا، چیئرمین ترقیاتی ادارہ عبدالباسط بٹ نے وفد کو ادارے کے اغراض و مقاصد اور اہداف سمیت زلزلہ کے بعد تعمیر نو کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفد کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ)اعجاز احمد نے بریفنگ کے اختتام پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد عبدالباسط بٹ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز صوبائی پبلک سروس اکیڈمی پشاور میں زیر تربیت 29 رکنی وفدنے طارق آباد بائی پاس روڈ پر قائم ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا وفد کی سربراہی صوبائی پبلک سروس اکیڈمی کے فیکیلٹی ممبرلیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) اعجاز احمد کر رہے تھے جبکہ زیر تربیت تحصیلداران میں فرح ناز برکی، انم مہمد، عدن زاہد، حنا خان، اظہرہ ایوب، عزیزہ محسود، ذکراللہ، فہیم بیتانی، الیاس احمد، فخر عالم، اشرف جبکہ نائب تحصیلداران میں سنبل گل، گل حنا، سہیل آفریدہ، یاسر علی خان، محمد سلیمان، زعفران، امجد خان، اویس احمد، عمران خان، حسن وزیر، سبیل احمد، ایم سلیم خان، عابد علی برکی، انیس الحکیم، رحمان رشید، حمزہ خان، احتشام راشد، اندریاس مسیح شامل تھے ان زیر تربیت تحصیلداران اور نائب تحصیلداران کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سمیت قبائلی علاقوں سے تھا۔ مرکزی دفتر پہنچنے پر ترقیاتی ادارہ کے چیئرمین عبدالباسط بٹ سمیت دیگر آفیسران نے وفد کا خیر مقدم کیا جس کے بعد کمیٹی روم میں وفد کی تعارفی نشست کے بعد چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد عبدالباسط بٹ نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور اہداف سمیت مستقبل کی منصوبہ بندی اور زلزلہ کے بعد تعمیر نو کے حوالے سے وفد کو بریفنگ دی۔ جس کے بعد وفد کے شرکاء نے چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سمیت دیگر آفیسران سے سولات بھی کیے اور انکے جوابات لیے۔بریفنگ کی اختتام پر وفد کے سربراہ لفٹینٹ کرنل (ر) اعجاز احمد نے چیئرمین ترقیاتی ادارہ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے زیراہتمام سیٹلائیٹ ٹاون ٹھوٹھہ کے الاٹ شدہ پلاٹس کو نمبرات کی الاٹمنٹ بذریعہ قرعہ اندازی مکمل،الاٹیوں کے کل 405 پلاٹس کو نمبر ات الاٹ جن میں جنرل پبلک کے 44 جبکہ متاثرین کے20 فیصد کوٹے کے 361 پلاٹس شامل ہیں ،تقریب میں وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات چوہدری عبدالرشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے زیراہتمام سیٹلائیٹ ٹاون ٹھوٹھہ کے پلاٹس نمبرات کی قرعہ اندازی کی تقریب پیر کے روز دارلحکومت کے سیاحتی و پرفضا مقام ساتھرہ ویو ہل پر منعقد کی گی جس میں وزیرمنصوبہ و ترقیات چوہدری الرشید، چیئرمین الاٹمنٹ کمیٹی / سیکرٹری فیزیکل فیزیکل پلاننگ و ہاوسنگ غلام بشیر مغل ،سیکرٹری الاٹمنٹ کمیٹی و چیئرمین ترقیاتی ادارہ عبدالباسط بٹ سمیت دیگر ممبران الاٹمنٹ و کمیٹی جن میں سیکرٹری ورکس ظفرخان،ایڈیشنل سیکرٹری مالیات راجہ لطیف خان،مرکزی ایوان صحافت کے صدر واحداقبال بٹ،نمائندہ حلقہ نمبر 3خواجہ تنویر ،نمائندہ حلقہ نمبر 4 اسد مغل,سیکرٹری الاٹمنٹ سیلز شیخ شہزاد عطا،انجارچ شعبہ و ٹاون پلاننگ سفیر اعوان نے شرکت کی اس کے علاوہ ممبر ضلع کونسل خالد مغل،کوارڈنیٹر ہمراہ وزیراعظم جبار مغل،تاجر رہنما عبدالرزاق خان،چوہدری نذیر انقلابی،ظہراحمد مغل،محمد افسر خان،راجہ تنویر خان،تبریض کاظمی،محمد کلیم،تنویر مغل،خالد محمود،نوید خان بھی شریک تھے۔ترقیاتی ادارہ کے آفیسران و اہلکاران میں جمعیل مغل، بشیرمیر،ساجد مغل،عبدلارشید مغل ،خواجہ ارشد،وقار اعوان،مقصود لون،شبیراعوان،نورحسن مغل،ایوب بیگ،افطاب عبداللہ، آصف میر،طفیل شاہ،جمعیل الدین،زید اعوان ،عاشق خان،ممتاز اعوان،کاشف شیخ نے بھی شریک تھے۔تقریب میں قرعہ اندازی کا آغاز وزیرحکومت چوہدری الرشید نے قرعہ نکال کر کیا۔اس قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری عبدالرشید کا کہنا تھا ٹھوٹہ و لنگرپورہ کے مقامی افراد نے متاثرین زلزلہ کو اپنی زرعی زمین دیکر جس قربانی و ایثار کا مظاہرہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک متاثرین نے جو معاوضہ لیا ہے وہ کچھ نہیں اللہ کے سامنے انہوں نے اپنے ان بھائیوں کے لیے قربانی دی جنکی زلزلہ میں زمین تباہ ہوگی تھی جس کا صلہ انکو رب ہی دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادجموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے اس حوالے سے بات آخری مراحل میں ہے کہ متاثرین سے وصول کیے جانے والے ڈویلپمنٹ فنڈز نہ لیے جاہیں۔چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد عبدالباسط بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ترقیاتی ادارہ مظفرآبادکی جانب سے تمام متاثرین ٹھوٹھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون سے آج یہ تقریب منعقد ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین ٹھوٹھ کی یہ بڑی قربانی ہے جنہوں نے اپنے اباواجداد کی زمینوں کو سیٹلائیٹ ٹاون کے لیے فراہم کیا۔پیر کے روز ہونے والی قرعہ اندازی میں جن الاٹ شدہ پلاٹوں کو نمبرات الاٹ کیے گے ان میں بیس فیصد کوٹے کے تحت 361الاٹ ہونے والے پلاٹوں میں ایک کنال کے85،دس مرلے کے ,12 سات مرلے کے 124 جبکہ پانچ مرلے کے 140 پلاٹ شامل ہیں۔دوسری جانب جنرل پبلک کے لیے الاٹ ہونے والے 44پلاٹوں میں ایک کنال کے 2،دس مرلے کے 10 ، سات مرلے کے 19جبکہ پانچ مرلے کے 13 پلاٹ شامل ہیں۔یاد رہے ٹھوٹھہ و لنگرپورہ کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ بذیعہ قرعہ اندازی سابقہ دور حکومت کی گئی جبکہ ٹھوٹہ سیٹلائیٹ ٹاون کے متاثرین نے چند وجوہات کی بنا پر عدالت سے رجوع کیا تھا جس بنا پر پلاٹوں کے نمبرات کی الاٹمنٹ زیرالتوا تھی۔سپریم کورٹ آزادجموں و کشمیر کے فیصلے کے بعد یہ پلاٹ نمبرات کی قرعہ اندازی منعقد کروائی گئی۔

پترینڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی جانب سے ترقیاتی ادار ہ مظفرآباد کی اراضی پر سٹیٹ آف آرٹ تعمیر کئے جانے والے تھوری والی بال گراونڈ کو ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے حوالے کر دیا گیا, سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد اورکورین کمپنی کے نمائندے ہی جن کینگ کے درمیان تھوری والی بال گراونڈ کو ترقیاتی ادارہ کے حوالے کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد
تقریب کا انعقاد لوکل گورنمنٹ کے کانفرنس روم میں کیا گیا جس میں سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد، کورین کمپنی کے نمائندہ ہی جن کینگ کے علاوہ ترقیاتی ادارہ کے چیئرمین عبدالباسط بٹ اور پترینڈ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے ذمہ داران سلار خان، رمیض ہاشمی، ماجد عباسی ،لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل شبیر عباسی اور ترقیاتی ادارہ مظفرآبادکے انچارج شعبہ اسٹیٹ جمیل احمد مغل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ساجد مغل، سپرنٹنڈنٹ ہارٹیکلچر راجہ شہزاد احمد موجود تھے۔ اس موقع پر سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد اور کورین کمپنی کے نمائیندہ ہی جن کینگ نے ترقیاتی ادارہ کو والی بال گراونڈ حوالے کرنے کے معائدہ پر دستخط کئے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا اس موقع پر سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد نے کورین کمپنی کے نمائندے کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ ہم گروانڈ کی تعمیر پر نہ صرف کورین کمپنی بلکہ کورین حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ کورین کمپنی کی جانب سے مقامی افرادکیلئے کھیل کے اس میدان کی سٹیٹ آف آرٹ تعمیرنہ صرف نوجوانوں کی جسمانی صحت کے حوالے سے مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے معدوم ہونے والا قدیم والی بال کے کھیل کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کورین نے یہ گراونڈ مقامی نوجوانوں کی جانب سے والی بال کے کھیل میں دلچسپی کو دیکھ کر تعمیر کروایا ہے تاکہ نوجوان ایک سٹیٹ آف آرٹ گراونڈ میں اپنا یہ شوق پورا کر سکیں جس پر حکومت آزادجموں وکشمیر انکے شکرگزار ہیں۔تقریب کے بعد سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد اورکورین کمپنی کے نمائندے ہی جن کینگ و دیگر کے ہمراہ نے تھوری والی بال گراونڈ سمیت پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔

آزاد جموں وکشمیر کے درالحکومت مظفرآباد کے تفریحی مقام ساتھرا ہل ویو پارک پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے پرچم لہرا دئیے گئے ۔پرچم کشائی کی اس تقریب میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ،چئیرمین ترقیاتی ادارہ عبدالباسط بٹ ،کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان ،ڈی آئی جی پولیس عرفان مسعود کشفی سمیت سابق چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی و دیگر اعلی حکام نے شرکت کی وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان اور آزادجموں و کشمیر کے اسی فٹ بلند اور پچیس بائی پندرہ کے پرچم لہرائے جبکہ پرچم کے تنصیب کے منصوبے کی نقاب کشائی کی تقریب کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کو گارڈ آف آنر اور پرچموں کو سلامی دی۔ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے زیر اہتمام ساتھرا ہل ویو پارک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد شہریوں اور سیاحو ں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ جہاں پر شہری اور سیاح مظفرآباد شہر کا نظارہ کر سکیں گے۔ پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مظفرآباد شہر کو درالحکومت کے شایان شان بنانے شہر کی خوبصورتی اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں ترقیاتی ادارہ کی کاوشوں کو سراہا وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر نے سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر گیلانی اور کمشنر مظفرآباد ڈویژن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 15لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔

آزاد جموں وکشمیر کے درالحکومت مظفرآباد کے تفریحی مقام ساتھرا ہل ویو پارک پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے پرچم لہرا دئیے گئے ۔پرچم کشائی کی اس تقریب میں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ،چئیرمین ترقیاتی ادارہ عبدالباسط بٹ ،کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان ،ڈی آئی جی پولیس عرفان مسعود کشفی سمیت سابق چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی و دیگر اعلی حکام نے شرکت کی وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان اور آزادجموں و کشمیر کے اسی فٹ بلند اور پچیس بائی پندرہ کے پرچم لہرائے جبکہ پرچم کے تنصیب کے منصوبے کی نقاب کشائی کی تقریب کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کو گارڈ آف آنر اور پرچموں کو سلامی دی۔ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے زیر اہتمام ساتھرا ہل ویو پارک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد شہریوں اور سیاحو ں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ جہاں پر شہری اور سیاح مظفرآباد شہر کا نظارہ کر سکیں گے۔ پرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مظفرآباد شہر کو درالحکومت کے شایان شان بنانے شہر کی خوبصورتی اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں ترقیاتی ادارہ کی کاوشوں کو سراہا وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر نے سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر گیلانی اور کمشنر مظفرآباد ڈویژن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 15لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔

چیف انجئنیر شاہرات ساوتھ عبدالباسط بٹ نے بطور چئیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد اضافی چارج سنھبال لیا ۔چارج لینے کے موقع پر ترقیاتی ادارہ کے آفیسران بھی موجود تھے۔چارج لینے کے فوری بعد انہوں نے ترقیاتی ادارہ کے آفیسران سے بریفنگ لی جس میں طہ پایا کہ تمام شعبہ جات اپنے شعبہ سے متعلق چئیرمین ترقیاتی ادرہ کو بریفنگ دیں گے ۔

چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر گیلانی کا مانکپیاں کیمپ کا دورہ،کیمپ میں نکاسی آب و سیوریج،بجلی کا نظام بحال کرنے کے علاوہ جنازہ گاہ و پارک تعمیر اور کیمپ کی تزئین و آرائیش کرنے کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس لگانے کا فیصلہ۔کیمپ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے شکایت سیل بنانے کا اعلان جس کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ،کیمپ میں مون سون بارشوں سے آنے والے ملبے کو صاف کرنے کے علاوہ متاثر ہونے والے نکاس آب کو بحال کرنے کے لیے موقع پر ہدایت جاری کیں جبکہ کوڑا کرکٹ کے لیے کوڑا دان نصب کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے مہاجرین مقبوضہ جموں کشمیر کے مانکپیاں کیمپ ون اور ٹو کا دورہ کیا جب وہ کیمپ میں پہنچے تو انکا کیمپ کے مکینوں نے گلے میں ہار ڈال کر انکا شاندار استقبال کیا۔جس کے بعد انہوں نے کیمپ کے ذمہ داران اور آفیسران کے ہمراہ کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں جانے والی روڈ پر تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کیں جبکہ کیمپ کی نالیوں سمیت گروانڈ اور ندی نالوں کی صفائی کے لیے متعلقہ شعبہ کو ہدایت جاری کیں۔ چیئرمین نے کیمپ کو گروانڈ کی صفائی اور وہاں سیٹنگ ارینجمنٹ تعمیر کرنے کے علاوہ اسکی تزئین و آرائیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی کیمپ میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے شکایت سیل بنانے کا فیصلہ کہا ہے جہاں سے کیمپ کے لیے الیکڑیشن،مالی،سینڑی ورکر ہمہ وقت دستیاب ہوگا اس شکایت سیل کو چلانے کے لیے کیمپ مکینوں پر ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دورے کے بعد چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے مقامی لوگوں کے ساتھ نشست کی جس میں انکے مسائل اور انکے حل کے بارے میں رائے سنیں۔اس موقع پر چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے 1990 میں بھارتی مظالم سے تنگ آکر ہجرت کرنے والے ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں، کیمپ میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہم سبکا فرض ہے۔سید اظہر گیلانی نے کہا کہ میں ماضی کی باتوں میں نہیں جانا چاہتا کہ اس سے قبل سابقہ حکومتوں نے ان پناہ گزینوں کے ساتھ کیا کیا اب ہم نے کیا کریں گے ہمیں اس پر فوکس کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مانک پیاں کیمپ کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے مگر میری گزارش ہے کہ اس کیمپ کے مکین ہمارے شانہ بشانہ تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔سید اظہر گیلانی کا کہنا ہے تھا کہ ہم کیمپ کی ڈویلپمنٹ کے لیے حکومت کے دیگر سٹیک ہولڈرز کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے۔

وزیر لوکل گورنمنٹ و انچارج وزیر ترقیاتی ادارہ مظفرآباد خواجہ فاروق احمد کی ترقیاتی ادارہ مظفرآباد میں آمد ،وزیر حکومت کا چئیرمین سید اظہر گیلانی کے ہمراہ ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر لوکل گورنمنٹ و انچارج وزیر ترقیاتی ادارہ مظفرآباد خواجہ فاروق احمد نے ترقیاتی ادارہ کا منگل کے روز دورہ کیا ۔چٕٕٸیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی سمیت ملازمین نےانکا پرتپاک استقبال کیا اور منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر ادارے کے آفیسران اعجاز احمد چیمہ ،شہزاد عطا شیخ ،خواجہ شوکت عبداللہ ،خواجہ عارف عزیز ،شیخ ارشاد ،جمعیل مغل ،راجہ رفیق ،خواجہ اویس ،ندیم قریشی ،خواجہ ارشد ،عبدالرشید مغل ،وقار اعوان ،ایوب بیگ ،عارف سہلریا ،سفیر اعوان ،شبیر اعوان ،آصف میر بھی موجود تھے ۔ وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے نٸے تعمیر ہونے والے کانفرنس ہال کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ۔اس موقع پر چٸیرمن ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی سمیت آفیسران نے خواجہ فاروق احمد کو ادارے کے مختلف امور سے متعلق بریفنگ دی، چٕٸیرمین ترقیاتی ادارہ نے ادارے کے مالی وساٸل سمیت دیگر مساٸل اور ادارے کی انکم بڑھانے کےلیے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق وزیر حکومت کو آگاہ کیا ۔
اس موقع پر وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے مسائل سمیت دیگر تمام امور سے متعلق باخوبی آگاہ ہیں تمام ملازمین اپنے فرائض منصبی انجام دہی میں کوئی کوتاہی نہ کریں انشاء اللہ حکومت آزادکشمیر ترقیاتی ادارہ جات کو خودکفیل بنانے کے لیے تمام تر صلاحتوں کو بروئے کار لائی گی ۔اس موقع پر چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے وزیر حکومت کو ادارے کو فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سمیت آپکی ہدایات و نگرانی میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کو سامنے رکھتے ہوے ادارے کو فعال کیا جبکہ بااثر افراد کی جانب سے ادارے کی زمین پر قبضہ کرنے والوں سے ادارے کا رقبہ واگزار کرواتے ہوے ادارے کو پاوں پر کھڑا کرنے کی سعی کی ہے،انھوں نے کہا کہ گزشتہ صرف دس سال میں ایک سو ارب روپے کی انوسٹمنٹ کی گٸ مگر دارالحکومت پر ایک کروڑ بھی نہ لگایا جا سکا، ترقیاتی ادارے کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوے غیر قانونی اقدامات پر پابندی عاٸد کی۔انھوں نے کہا بدوں ایگری منٹ ادارے کے وساٸل پر قبضہ جمانے والوں سے ہر حال میں قبضہ واپس لیں گے،ادارہ کے وساٸل کا ہرشہری قانون کے مطابق وارث ہے،سابق چٸیرمین سمیت سابق حکومتی بااثر افراد نے ادارے کے وساٸل کے ساتھ کیا کیا؟ اس کو ایک طرف رکھتے ہوے ہر ریاستی کارباری کمپنی و شخصیت کو دعوت دیتے ہیں کے وہ تحت ضابطہ ترقیاتی ادارہ کے وساٸل کو قانون کے مطابق کرایہ پر حاصل کریں،تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی تزٸین و آراٸش اور روزگار بڑھانے کے لیے پاکستان کے بڑے بڑے برانڈز آنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے کو بچانے کے لیے بولڈ سٹپ اٹھانا ہونگے سید اظہر گیلانی نے کہا کہ واگزار کی جانے والی 25کنال اراضی ایسےالاٹیز جنہوں نے مکمل رقم جمع کروا رکھی ہے کو دیے جاٸیں سنڈھ گلی ہاوسنگ سکیم کی اراضی کو ترقیاتی ادارہ کے ملازمین کے لیے مختص کیا جائے ،اس موقع پر خواجہ فاروق احمد نے سربراہان شعبہ جات سمیت چٸیرمین ترقیاتی ادارہ سے سوالات بھی کیے جس پر انھیں مفصل جوابات دیے گیے،بریفنگ کے بعد وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے سید اظہر گیلانی کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ بھی کیا ۔

چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کا سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کا دورہ صحافی کالونی کی تعمیر نو اور وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کے صحافی کالونی کے افتتاحی تقریب سے متعلق نو منتخب صدر آفاق شاہ سمیت دیگر عہدیداران سینئر نائب صدر شہزا دلولابی، جنرل سیکرٹری مسعود عباسی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سفیر احمد رضا، جوائینٹ سیکرٹری گلزار احمد عثمانی، سیکرٹری مالیات خواجہ عنصر، سیکرٹری اطلاعات چوہدری نصیر سے ملاقات کی۔ جب کے اس موقع پر سینئر صحافی طاہر احمد فاروقی اور سردار ذوالفقار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کی خصوصی ہدایت پر ترقیاتی ادارہ صحافی کالونی کی تعمیر نو کے حوالہ سے مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی خواہش ہیکہ صحافی کالونی تمام سہولتوں سے آراستہ ہو تاکہ اس کالونی کو سٹیٹ آف آرٹ بنایا جا سکے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کی صحافیوں سے بے لوث محبت یہ ہیکہ وہ ترقیاتی ادارہ سمیت دیگر محکمہ جات کو آن بورڈ لے کر صحافی کالونی میں بجلی، پانی اور سیوریج سمیت ضروری انفراسٹرکچر بنانے کے خواہاں ہیں اس لئے میری خواہش ہیکہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کے افتتاح سے قبل سینٹر پریس کلب کے صدر و انتظامیہ کے شانہ بشانہ ان اُمور پر منصوبہ بندی مکمل کی جا سکے۔ چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس بناء پر صحافیوں کی بنیادی ضرورتوں کے پیش نظر صحافی کالونی کی تعمیر نو میرے ایجنڈا میں پہلے نمبر پر ہے۔

چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات سر انجام دینے والے پاک فوج ایوی ایشن یونٹ کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جس میں پاک فوج کے 6 افسر و جوان شہید ہو گئے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایوی ایشن یونٹ کے کانگو میں حادثے پر دل بہت افسردہ ہے۔انہوں نے پاک فوج کے افسران و معاون سٹاف کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے پاک فوج کے شہید افسران و معاون سٹاف کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوے دعا کی اللہ پاک شہید افسران و معاون سٹاف کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے کہا کہ پاک فوج دنیا میں امن کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دے رہی ہے، پاکستانی افواج نے دنیا میں امن مشن کے لیے بے مثال قربانیاں دیں جو ناقابلِ فراموش ہیں، دریں اثناء چئیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے کانگو ہیلی کاپٹر حادثے میں سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کے داماد کرنل آصف علی اعوان کی ساتھیوں سمیت شہادت پر ان کے برادر نسبتی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے ان کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے.

وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا دربار ساہیں سہیلی سرکار کا دورہ اس موقع پر چئیرمین ترقیاتی ادرہ سید اظہر گیلانی بھی موجود ہیں۔

چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی کی اے جے کے آر ایس پی آفس آمد، سی ای او عمر شہزاد جرال سے ملاقات، مختصر ترین عرصہ میں ادارے کو فعال بنانے پر سی ای او کو خراج تحسین، اپ کمنگ منصوبہ جات میں ڈیم اور آر ایس پی کے باہمی تعاون سے کام کرنے پر غور، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی نے آذاد جموں و کشمیر رورل سپورٹ پروگرام کے ہیڈ آفس مظفرآباد میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمر شہزاد جرال سے ملاقات کی، اس موقع پر رورل سپورٹ پروگرام کے اپ کمنگ منصوبہ جات اور روٹ میپ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر آذادجموں و کشمیر رورل سپورٹ پروگرام عمر شہزاد جرال نے مختصر وقت میں ادارے کو فعال بنانے اس کے اثاثہ جات کے تحفظ کے ساتھ گاڑیوں کی ریکوری کے حوالے سے ارباب اختیار سے کامیاب میٹنگز کر کے جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمر شہزاد جرال بحثیت سی ای او ادارے کے قیام کے مقاصد کے حصول ممکن بنائیں گے انہوں نے کہا کہ سی ای او اپنے ذاتی اور وسیع تر تعلقات کی بنیاد پر ادارہ کیلئے فنڈز حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آذادکشمیر کی 100 فیصد دیہی آبادی کے ضرورت مند افراد کی وسائل تک رسائی اور انکی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے کردار ادا کریں گے، اس موقع پر سی ای او آر ایس پی عمر شہزاد جرال نے چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی کی آمد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا

دارلحکومت مظفرآباد میں یتیموں اور غریب بچوں کی پروش کرنے کے نام پر ایک مخصوص این جی او نے اپنے گھناونے مقاصد کے لیے وزیر حکومت خواجہ فاروق کا نام استعمال کرنا شروع کر دیا ،وزیر حکومت کی اس بابت تردید اور چئیرمین ترقیاتی ادارہ سے ملاقات ۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کا نقاب اوڑھ کر قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے ایک گروہ کا انکشاف، مخصوص مافیا نے وزیر بلدیات اور انکے برادر اکبر کا نام استعمال کرنا شروع کر دیا،وزیر بلدیات اور انکے برادر اکبر نے سختی سے تردید کر دی. تفصیلات کے مطابق چند غنڈہ گرد عناصر نے ترقیاتی ادارہ کے پلازہ جات پر تعینات ملازمین کو وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد کا نام استعمال کرتے ہوئے دھمکانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،ان جرائم پیشہ عناصر نے بنک روڈ پر ترقیاتی ادارے کے پلازے میں گزشتہ ایک عرصے سے یتیم بیوہ اور معذور بچوں کی آڑ میں مختلف حیلے بہانوں سے جمال فاونڈیشن کے نام پر دفتری کام کاج کے لیے مکانیت حاصل کرنے کے بعد کرایہ اور بجلی کا لاکھوں روپے بقایا جات ادائیگی کے نوٹس پر 45 دنوں کا وقت میڈیا پرسن کی سفارش پر حاصل کرنے کے باوجود دفتر کے بجائے کفالت گھر بنانے کے بعد ترقیاتی ادارہ کے ملازمین کو دھمکانے سمیت غنڈہ گرد عناصر کی مدد حاصل کر کے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد اور انکے بھائی خواجہ امتیاز کا نام استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے جس بابت جب وزیر بلدیات اور ان کے بھائی سے پوچھا گیا تو انھوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی اور سرکاری املاک پر قبضہ جمانے والوں کے خلاف تحت ضابطہ قانونی کارروائی اور انکے سہولت کاروں کو فوری طور پر لگام ڈالنے کا کہا ہے.یاد رہے کہ دارالحکومت مظفرآباد میں زلزلہ 2005 کے بعد بعض نوسرباز افراد نے یتیم بیوہ معذور بچوں کے نام پر بھیگ مانگنے اور فنڈز ہڑپ کرنے کے لیے این جی اوز قائم کرکے مال بٹورنا کا سلسلہ شروع کیا جو اب لامتناہی سلسلہ بن چکا ہے اور ان جعلی فلاحی تنظیموں نے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں سمیت دیگر کے زریعے گلی محلوں اور صاحب ثروت افراد سمیت مصروف ترین کاروباری مراکز سے فنڈز ریزنگ کا کام شروع کر رکھا ہے. ان تنظیموں نے مبینہ طور پر پس پردہ کئی ایک معاشرتی برائیوں کو بھی پروان چڑھانا شروع کر رکھا ہے جس کی متعدد شکایات بھی متعلقہ اداروں اور ارباب اختیار کو جا چکی ہیں جس پر تھانہ سٹی نے بھرپور ایکشن بھی لیا مگر ان تنظیموں نےاپنی مذموم حرکات اور فنڈنگ کے سلسلے کو بند نہیں کیا بلکہ سب مزید زور و شور سے یہ کام کر رہی ہیں جبکہ جمال فاونڈیشن نے تو حد ہی کر دی اور ترقیاتی ادارہ کے ہال پر قابض ہو کر ترقیاتی ادارہ کے ملازمین سمیت چئیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی کے خلاف محاذ آرائی شروع کر دی ہے. عوامی سیاسی وسماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے.

چئیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی اور ان کے برادر اصغر سید سبطین گیلانی کی ایک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد عیادت کرنے والوں کا تسلسل جاری، وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے چئیرمین ترقیاتی ادارہ اور ان کے بھائی کی عیادت کی اور حوصلہ دیا جلد صحتیابی کی دعا کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ خطرناک حادثے میں اللہ تعالیٰ نے خصوصی طور پر کرم کیا ہے جو عوام کی دعاوں کا ثمر ہے،اس موقع پر چئیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی راہنمائی اور ہدایات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے مطابق اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی ادارہ کی اراضی اور وسائل کا پوری قوت سے حفاظت کریں گے. انھوں نے کہا کہ ترقیاتی ادارہ کسی کی زاتی جاگیر نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو پاکستان تحریک انصاف کا غلاف چہرے پر چڑھا کر پارٹی کو بدنام کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے. وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے ان کی مکمل تائید کی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی.

ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے ترجمان زین کھوکھر کا کہنا ہے کہ جمال فاونڈیشن یتیم بچوں کی آڑ میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا یے انہوں نے کہا غیر سرکاری تنظیم اور اسکے ذمہ داران کی جانب سے چئیرمین سید اظہر گیلانی کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے۔جمال فاونڈیشن کے سربراہ اسد جمال نے اس فون نمبر03128873090سے ادارے کے میڈیا سیکشن کے ایک اہلکار کو کال کرکے ادارے کی میڈیا ٹیم کو جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی ہے ۔جمال فاونڈیشن کی جانب سے چئیرمین ترقیاتی ادارہ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ سمیت دھمکی دینے پر ادارہ قانونی چارہ گوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمال فاونڈیشن نے اپنے غیرقانونی اقدامات کو طول دینے کے لیے یتیم بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے جو افسوسناک ہے ۔
زین کھوکھر کا کہنا ہے کہ میں مظفرآباد شہر کا باسی ہوں جمال فاونڈیشن کے سربراہ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں جمال فاونڈیشن کے سربراہ کی ملکیت میں چہلہ پل کے قریب ایک دو منزلہ عمارت اور ایک الگ گھر ہے جس میں ایک گھر کرایہ پر دیا ہوا ہے اگر مذکورہ تنظیم یتیم بچوں کی پروش میں اتنی مخلص ہے اور وسائل کی کمی ہے تو پھر وہ اپنے ذاتی مکان میں جو ہال سے بہتر ہے اس میں کیوں نہیں شفٹ ہوتے؟؟؟
زین کھوکھر نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ تنظیم کے بارے میں مکمل تحقیات کروائیں جاہیں ۔
زین کھوکھر نے کہا کہ ترقیاتی ادارہ ایک نیم سرکاری ادارہ ہے جو مالی مسائل کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے جس کے باعث دو سو زائد ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن ملنی مشکل ہو چکی ہے ۔ جمال فاونڈیشن دو سو زائد خاندانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ادارے کا ساتھ دینا چاہے تھا نہ کہ مشکلات میں اضافہ کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ مالی مسائل کے باعث ادارہ کسی کو بھی سرکاری و غیر سرکاری تنظیم کو بغیر کرایہ کے پلازہ میں مکانیت نہیں دی جا سکتی ۔زین کھوکھر نے کہا چئیرمین سید اظہر گیلانی عمران خان کے ویژن اور وزیراعظم کی ہدایت پر ترقیاتی ادارہ کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے وسائل بڑھانے اور اسے مالی طور پر مستحکم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں تاکہ دو سو زائد خاندانوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔زین کھوکھر نے کہا کہ پلازہ میں مقیم کسی بھی ادارے یا فرد یا تنظیم کے خلاف عدم ادائیگی واجبات پر تحت ضابطہ بالا تفریق کارروائی ہوگی ۔

سائنو کشمیر بنک روڈ پلازہ کے ہال پر غیرقانونی قبضے اور واجب ادا رقم کے حوالے سے غیر سرکاری تنظیم جمال فانڈیشن کے ساتھ ہونے والے معائدہ کے مطابق ترقیاتی ادارہ مظفرآباد نے 45 دن گزر جانے کے بعد کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان ترقیاتی ادارہ کے مطابق سابق چئیرمین ملک ایاز کے دور میں جمال فاونڈیشن نے یتیم بچوں کی آڑ میں دفتری امور کے لیے سائینو کشمیر بنک روڈ پلازہ کے ہال نمبر 8 میں بدوں معائدہ و اجازت زبردستی قبضہ جما لیا جس کے لیے انہوں نے اس وقت حکومت سمیت مختلف اداروں اور شخصیات سے شفارشیں کروائیں کہ دفتری امور کی سرانجام دہی کے لیے کرایہ پر مکانیت دی جائے ۔ترجمان کے مطابق جمال فاونڈیشن نے بدوں معائدہ ہال پر قبضہ کرنے کے بعد پلازہ کی انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کرنے کے حوالے سے بار بار کہنے پر ایک سال اور کئی ماہ گزنے کے بعد دفتری امور کی سرانجام دہی کی غرض سے کرایہ پر ہال لینے کے درخواست دی۔ترجمان کے مطابق پلازہ کی انتظامیہ نے معائدہ کی ہارڈ کاپی تیار کرنے کے بعد جمال فاونڈیشن سے رابطہ کیا مگر انہوں نے معائدہ پر دستخط کرنے بجائے نہ صرف ٹال مٹول سے کام لیا بلکہ متعدد بار یقین دہانی کروا کر کرایہ و پانی و بجلی کی مد میں واجب ادا رقم بھی ادا نہیں کی ۔ترجمان کے مطابق سابق چئیرمین و کمشنر مسعود الرحمان کے ساتھ تاجروں اور انکے نمائندوں کی موجودگی میں کرایہ داری کی رقم اور بجلی و پانی کی بلات سے متعلق معملات طہ کرنے کے باوجود اپنے وعدے سے حسب روایت ایک بار پھر مکر گے۔جس کے بعد دو مرتبہ بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر بجلی کا کنکشن معطل کیے جانے کے باوجود چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نہ صرف اسی دن بجلی بحال کی بلکہ جمال فاونڈیشن سے کرایہ و دیگر واجبات کی بروقت ادائیگی کی درخواست کی جس پر جمال فاونڈیشن نے حامی بھر لی مگر کچھ عرصہ گزرنے کے باوجود بجلی کے بل کی ادائیگی نہیں کی گی تو متعلقہ شعبہ نے عدم ادائیگی بل پر بجلی کا کنکشن معطل کیا تو جمال فاونڈیشن نے چئیرمین سید اظہر گیلانی یا انتظامیہ بنک روڈ سے رابطہ کرکے تمام معملات یکسو کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر چئیرمین کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا جس کے باوجود ترقیاتی ادارہ کے سربراہ سید اظہر گیلانی نے جمال فانڈیشن کے تمام غیر قانونی اقدامات پس پشت ڈال کر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پلازہ کی انتظامیہ کو کہ کر اسی دن نہ صرف بجلی بحال کروائی بلکہ جمال فاونڈیشن کو اسکی مرضی کے مطابق وقت دینے کی ہدایت کی تاکہ کرایہ سمیت بجلی و پانی کا بل کی ادائیگی ہو سکے ۔جس پر پلازہ کی انتظامیہ نے سئینر صحافی خواجہ سرفراز سمیت دو گواہوں کی میں موجودگی میں تحریری طور پر معاہدہ کیا جس کے مطابق جمال فاونڈیشن نے تمام معملات یکسو کرنے کے لیے 45 دن لیے تاکہ وہ اپنے ذمہ واجب ادا رقم اد کر سکیں یا پھر اس حوالے سے حکومتی منظوری حاصل کر سکیں مگر مذکورہ غیر سرکاری تنظیم نے حاصل کیے گے مقررہ دونوں میں ایک مرتبہ پھر ادائیگی یا معملات یکسو کرنے میں ناکام رہے ۔ترجمان کا کہنا ہے جمال فاونڈیشن ملکی و غیر ملکی اداروں و شخصیات سے کئی برس سے اس ہال اور اسکے انتظامات کے حوالے سے فنڈز وصول کرنے کے باوجود ادارے کو کرایہ سمیت بجلی و پانی کی مد میں انیس لاکھ سے زائد رقم ادا کرنے سے قاصر ہے ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ گیارہ جنوری کو ہونے والے معاہدے کے مطابق جمال فاونڈیشن عدم ادائیگی رقم پر ہال خالی کرنے کے پابند ہو گا ۔اس لیے ترقیاتی ادارہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جمال فانڈویشن از خود ہال خالی کر دے ورنہ اس کے خلاف ادارہ خود کارروئی کرتے ہوئے ہال خالی کروائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی ادرہ مظفرآباد ایک نیم سرکاری خودمختار ادارہ جو اپنے وسائل کی کمی کے باعث مالی مشکلات سے دوچار ہے ۔ترجمان کے مطابق ترقیاتی ادارہ کو مالی مسائل کی بنا پر ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامناہے اس لیے جمال فاونڈیشن سمیت کسی بھی سرکاری و غیر سرکاری ادارے کو پلازہ جات میں مفت مکانیت نہیں دی جاسکتی ۔ترجمان کا کہنا ہے چئیرمین سید اظہر گیلانی نے عمران خان کے اصلاحی پالیسی کے ویژن اور وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت کے مطابق ترقیاتی ادارہ کے پلازوں سمیت دیگر وسائل سے انکم کو بڑھانے اور ادارے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے حوالے سے سخت پالیسی مرتب کی ہے جس پر عملدرآمد کے لیے کسی کو ریلیف دینا اب ممکن نہیں اس لیے پلازہ جات میں مقیم تمام سرکاری و غیرسرکاری اداروں اور دیگر عام افراد اپنی آسانی یا مزید مشکل سے بچنے کے لیے بروقت واجبات ادا کریں ۔

ٹین بلین سونامی /شجرکاری مہم :وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے شجرکاری مہم موسم بہار 2022 کا پودا لگا کر آغاز کر دیا
اس موقع پر وزراء حکومت اکمل سرگالہ ، چوہدری مقبول گجر ، پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ ،سیکرٹری جنگلات امتیاز چوہدری ، چیئرمین مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر گیلانی دیگر افسران بھی موجود تھے۔۔

آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی عوامی خوشحالی کےجوکام گزشتہ 74سالوں میں کوی نہ کر سکا موجودہ حکومت نے چھ ماہ میں شروعات کر کے تاریخ رقم کر دی ان خیالات کا اظہار چیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے چیرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ترقیاتی سکیموں کے لیے 500 ارب روپے کا پیکج مختص کرنے کے بعد وعدوں سے تکمیل تک کا سفر شروع کر دیا ہے۔سید اظہر علی گیلانی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو شیان شان بنانے کے لیے 36 موضعات سمیت ریاست کے تمام اضلاع کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی فعالیت ٗ محکمہ صحت کے لیے ایک ارب چالیس کروڑ روپے کے فنڈز ٗ احتساب ایکٹ میں اصلاحات کا آغاز ٗ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ ٗوزیر اعظم ہاوس کو امراض قلب کے جدید ہسپتال میں تبدیل کرنا ٗ بڑے شہروں میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر ٗوفاقی منصوبوں میں آزاد کشمیر کی شمولیت ٗنیے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کے لیے اقدامات ٗ واٹر سپلای سکیموں کی فوری تعمیر ٗمسلہ کشمیر کے حل کی مربوط جدوجہد ٗ بلدیاتی انتخابات کے زریعے اقتدار کی منتقلی کا فیصلہ ٗ ایڈھاک ایکٹ کا خاتمہ ٗبیواوں یتیموں کی مالی معاونت کے لیے ترمیمی ایکٹ کی منظوری ٗ ہایڈرل پاور پراجیکٹس نگدر 40میگا واٹ ٗ دواریاں 35 میگا واٹ ٗنڑدجیاں 3.22 میگا واٹ ٗہایڈل پاور پراجیکٹس کی فوری تعمیرات کا فیصلہ ٗخواتین یونیورسٹیز کالجز اور اسکولز کی چاردیواری اور دیگر سہولیات کے لیے ترجہی بنیادوں پر اقدامات ٗمیرپور میں ساینس اینڈ ٹیکنالوجی زون قایم کرنے کا فیصلہ ٗایوان وزیراعظم کے اخراجات میں 2سو فیصد کمی آزاد کشمیر کو ڈیجٹلایز کرنے کے لیے چار جی انٹرنیٹ لایسنا کا اجرا محکمہ پولیس محکمہ خوراک سمیت آی ٹی بورڈ میں اصلاحات اور سب سے بڑھکر اورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کر کے جو ہنگامی انقلابی اقدامات اٹھاے ہیں ان کی سابقہ ادوار میں کوی مثال نہیں ملتی۔سید اظہر علی گیلانی نے کہا کہ ریاست بھر میں قبضہ تجاوزات لینڈ مافیا کے خلاف بلاتفریق آپریشن کا آغاز تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری محکمہ جات میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بایومیٹرک سسٹم کی فعالیت محکمہ جات میں لیزان صحت کارڈکی فعالیت اور نوجوان پڑھے لکھے ہنرمندوں کے لیے بلاسود قرضہ سکیمیں روزگار کے مواقع کسانوں کی معاونت کم لاگت رہایش کے حصول کے دایرہ کار کو آزاد کشمیر کے ہر فرد تک پہنچانا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو پوری طرح بااختیار بنانے جیسے وہ کام ہیں جو رہتی دنیا تک یاد رکھے جایں گے۔

مظفرآباد()شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر انچارج وزیر ڈویلپمنٹ اتھارٹییز سردار عبدالقیوم نیازی نے ڈیم کے زیر انتظام 36 موضعات میں فوری طور پر تعمیر و ترقی کے کام شروع کرنے کے احکامات صادر کر دیے تمام تر مالی وسایل حکومت مہیا کرے گی۔چیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کی سردار عبدالقیوم نیازی سے وزیراعظم ہاوس میں ون ٹو ون ملاقات ۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے اہم ترین 36 موضعات جن میں وزیراعظم پاکستان چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ان کے بہترین انتخاب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی جو کہ انچارج وزیر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز بھی ہیں نے لنگر پورہ۔ٹھوٹھہ۔شالہ باغ۔ٹنڈالی۔پیر چناسی۔سری کوٹ۔میرا کلاں۔ایرپورٹ۔مانک پیاں۔کنڈ۔بانڈی کریم حیدر شاہ۔بھروڑہ۔روانی۔حسن سیری۔میانی بانڈی سمیت دیگر موضعات جو ڈیم کے زیر انتظام ہیں میں بھرپور طریقے سے تعمیر وترقی اور خوبصورتی کے لیے کام کا آغاز کرنے کے احکامات دیتے ہوے تمام تر مالی وسایل حکومت کی جانب سے مہیا کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو اس کے شیان شان بنانے کے لیے حکومت تمام تر وسایل بروے کار لاے گی۔انھوں نے کہا کہ ترقیاتی ادارے کے زیر انتظام علاقوں کو تعمیر و ترقی اور شہکار بنانے کے لیے پہلی مرتبہ حکومت نے سفیر کشمیر کی ہدایات و راہنمای کو مد نظر رکھتے ہوے کاموں کا آغاز کیا ہے آزاد کشمیر بھر کے تمام اضلاع کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو بھرپور طریقے سے فعال کریں گے۔اس موقع پر ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے چیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کی گزشتہ ساٹھ روزہ کارکردگی کو سراہا اور انھیں شاباش بھی دی۔

Muzaffarabad: To enhance the beauty of the city, Prime Minister Azad Kashmir Sardar Abdul Qayyum Niazi has issued orders for immediate commencement of construction and development work in 36 areas under the management of the DAM. All financial resources will be provided by the government. Syed Azhar Ali Gilani was also summoned to PM house Muzaffarabad on vacation day (Sunday) .PM Azad Kashmir Sardar Abdul Qayyum Niazi said that Langarpura, Thotha, Shala Bagh, Tandali, Pir Chanasi, Sri Kot, Meira Kalan, Airport, Manak Pian, Kand, Bandi, Karim Haider Shah, Bharora, Rwani, Hassan Seri, Miani Bandi Administered by MDA.
PM also Gives orders to start work for construction, development and beautification in full swing, he assured that all financial resources would be provided by the government and said that the government would make the base camp of Tehreek-e-Azadi Kashmir its glory. He said that for the first time, the government has started work in Azad Kashmir for the development and development of the areas under the control of the Development Authority, keeping in view the instructions and guidance of the Ambassador of Kashmir, PM Pakistan Mr. Imran Khan. In this meeting, the Prime Minister of Azad Kashmir Sardar Abdul Qayyum Niazi appreciated the performance of the Chairman Development Authority for the last 60 days and also commended him.

ِیوم یکجہتی کشمیر کے موقع برارکوٹ کے مقام پر چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی ،نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ کے سربراہ ودیگر افراد جن میں خیبرپختونخواہ اور مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کرنے کے لیے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور ریلی نکالی ۔

چار لاکھ چھہتر ہزار سات سو پچاس روپے ریکارڈ منافع وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اصلاحاتی ایجنڈے اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان کی ہدایات و راہنمای کا ثمر ہے۔شہریوں کو مکانیت کی فراہمی کا خواب پورا کرنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروے کار لایا جاے گا۔ دو ماہ میں صرف بنک روڈ پلازہ اور کچہری روڈ پلازہ کی پارکنگ دکانات کی آمدن سوفیصد حاصل کرتے ہوے لنگر پورہ ٹھوٹھہ میرا تنولیاں ہاوسنگ سوسایٹیز میں بجلی پانی کے جملہ مسایل کا تدارک کر کے جلد قبضے اور نشاندہی کریں گے۔476750 روپے کی خطیر آمدن ملازمین کی شبانہ روز جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ لال قلعہ سے زیرو پواینٹ اور لنگر پورہ ٹھوٹھہ تک انکروچمنٹ کا خاتمہ یقینی بنایں گے صفای ستھرای مثالی تبدیلی دنیا دیکھے گی۔ کاروباری سرگرمیوں کو وسیع کرنے کے لیے مواقع پیدا کرنے ہونگے مقامی کمیونٹی کے مفادات کا محافظ ہوں سابقہ ہونے والی غلطیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ہاؤسنگ سکیموں کو فعال کریں گے حکومتی احکامات کو مکمل کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا سیٹلائٹ ٹاؤن لنگرپورہ ٹھوٹھہ کے آلاٹیز کو بنیادی ضروریات خاص کر پانی بجلی قبضہ جات کی سہولت مہیا کرنے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں الاٹیز تعمیرات کا آغاز کریں مزید سہولیات بھی دیں گے ریاستی اثاثہ جات پر گلچھڑے اڑائے جاتے رہے مگر اب ایسا نہیں ہو گا ترقیاتی ادارے کے اثاثہ جات کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے ادارے کے اثاثہ جات پر انکروچمنٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے سات کلو میٹر روڈ کے دونوں اطراف ہونے والی انکروچمنٹ ودیگر صفائی ستھرائی مہم کو چیک کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گزشتہ روز چیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے قلعہ پلیٹ تا اپر طارق آباد تا زیرو پواینٹ ہمراہ دیگر آفیسران و اہلکاران دورہ کیا اور سڑک کے دونوں اطراف صفای ستھرای سمیت انکروچمنٹ کا جایزہ لیا بعد ازاں انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ بنک روڈ پلازہ اور کچہری روڈ پلازہ جو عضو معطل بن چکے تھے کو فعال کر کے منافع بخش بنایا ہے زیرو فیصد پر تباہ حال پلازوں اور پارکنگ کو بہتر سیکورٹی دے کر سو فیصد منافع حاصل کیا دو ماہ میں 476450 روپے رکارڈ آمدن اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارے کے ملازمین کی شبانہ روز محنت جلد رنگ دکھاے گی اور ادارہ پری طرح پاوں پر کھڑا ہو جاے گا۔

چئیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر گیلانی و دیگر عملہ ایم سی ڈی پی کے تحت ڈیم کے زیر نگرانی تعمیر ہونے والی لال قلعہ پلیٹ سے سیٹلائیٹ ٹاون لنگرپورہ تک طارق آباد ،ائیرپورٹ روڈ کا معائنہ کر رہے ہیں ۔اس موقع پر عملے نے روڈ کے سنٹر سے چالیس فٹ تک پیمائش کی اور ایوارڈڈ ایرا پر تجاوزات کی نشاندہی کی گی ۔دورے کی تصویری جھلکیاں

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم قیوم نیازی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ چیئرمین ترقیاتی ادارہ پیر سید اظہر علی گیلانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا شاندار اور والہانہ استقبال کیا اور ہار ڈالتے ہوے منوں پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر وزرا حکومت حافظ حامد رضا۔چیرمین زکوات و عشر ملک ظفر سیاسی سماجی مزہبی تجارتی عوامی حلقوں کے اکابرین اور پاکستان تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنان بھی موجود تھے جنھوں نے اپنے محبوب قاید کو ہار ڈالے اور گل پاشی کی۔پیر سید اظہر علی گیلانی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ادائیگی عمرہ کی مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ان سمیت آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرے بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیری یوم سیاہ منائیں تمام اضلاع میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں اور مظاہرے کیے جائے۔ ان مظاہروں میں تمام سیاسی جماعتوں تاجر برادری اور تنظیمی کارکنان کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں تاکہ مشترکہ طور پر کشمیر کے لیے آواز بلند کی جا سکے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے دنیا مسئلہ کشمیر کی حساسیت سمجھ رہی ہے پاکستان کشمیری کا وکیل ہے عمران خان نے سفیر کشمیر کا حق نبھایا حکومت پاکستان کی سفارتی کاوشوں پر ان کے شکر گزار ہیں۔سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کا نفاذ جعلی فوجی مقابلوں کے زریعے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر جارحانہ انداز میں اٹھانا ہوگا۔ سردار عبدالقیوم قیوم نیازی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اقوام متحدہ بھارتی مظالم بند کروانے کے لئے کردار ادا کرے اس موقع پر انہوں نے چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کے ساتھ آئے دیگر تمام دوستوں سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ میر عتیق الرحمن کے بھائی اور زوجہ کی حادثاتی وفات پر ان کی رہائش گاہ بٹدرہ پہنچ گئے اس کے علاوہ سینئر صحافی ذوالفقار بٹ کی رہائش گاہ پر بھی فاتحہ کے لئے تشریف لے گئےان کے ہمراہ وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی،چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی و دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر صدر ریاست نے میر عتیق الرحمن سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کی امانت ہے،جو آیا ہے اس نے ایک دن واپس جانا ہے،کیونکہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے،انھوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،بعد ازاں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سئینر صحافی سابق سیکرٹری جنرل مرکزی ایوان صحافت زوالفقار بٹ کے والد کی دعاے مغفرت کرنے کے لیے انکے گھر پہنچ گئے اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد جن میں صدر مرکزی ایوان صحافت سجاد میر،سید آفاق حسین شاہ،اخلاق کاشر، عارف عرفی،سید شاھد بہار،امتیاز اعوان،ہارون قریشی،موجود تھی جنھوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آمد اور زوالفقار بٹ کے والد محترم کی وفات پر دعا کے لیے تشریف لانے کا شکریہ ادا کیا،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ والد کی وفات انسان کے لیے ایک بڑا سانحہ ہوتی ہے مگر بہترین اولاد صدقہ جاریہ کا کردار ادا کرتی ہے۔

وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے چئیرمن ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کی اسلام آباد میں خصوصی ملاقات ،علی آمین گنڈا پور کا فروری کے اوائل میں مظفرآباد کا دورہ کرنے فیصلہ ،علی آمین گنڈا پور نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے دارلحکومت مظفرآباد کو اسکے شیان شان بنانے لیے سید اظہر گیلانی سے تجاوز مانگ لیں۔اس موقع پر وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ مظفرآباد کو دنیا بھر کے جدید شہروں کے طرز پر تعمیر کرنے کے لیے عمران خان کے ویژن کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کا لائے گی ،تفصیلات کے مطابق وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے چئیرمن ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی سے اپنے دفتر میں ون ٹو ون ملاقات کی جبکہ انکے ہمراہ باقر علی خان بھی موجود تھے،اس موقع پر علی آمین گنڈا پور نے سید اظہر علی گیلانی سے ادارے کو درپیش مسائل اور انکے حل بارے تجاویز سمیت مظفرآباد کی تزئین و آرائش اور تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے دارلحکومت کو اسکے شیان شان شہر بنانے کے لیے گفت و شنید کی،اس موقع پر وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی یدایات کے مطابق چئیرمن ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کی ایک ماہ کی کارکردگی پر انہیں سراہا جس کے بعد چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی کی دعوت قبول کرتے ہوئے فروری میں مظفرآبا کا دورہ کرنے کا فیصلہ ۔اس موقع پر سید اظہر گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے حالیہ تاریخی ترقیاتی پیکج کشمیریوں کے ساتھ والہانہ محبت کا ثبوت یے،چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے ویژن اور وزیراعظم سردار عبدلقیوم نیازی کی ہدایات کے مطابق اس ویژن کی تکمیل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے

چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کا میرا تنولیاں ہاوسنگ سکیم کا دورہ انکے ہمراہ ادارے کے آفیسران بھی موجود تھے جنہوں نے چئیرمین سید اظہر گیلانی کو بریفنگ دی جبکہ مقامی لوگوں اور الاٹیوں نے بھی اس موقع پر چئیرمین سے ملاقات کی اور ہاوسنگ سکیم کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز دیں۔

عمران خان کی جانب سے نیم سرکاری اداروں کی اپ لفٹنگ اور اصلاحی پالیسی کےتحت وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے ہدایت پر چئیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر گیلانی کی جانب سے ادارے کے مالی وسائل میں اضافے کی غرض سے کیے جانے والے اقدمات رنگ لانے لگے،سائنو کشمیر بنک روڈ پلازے کے ہال نمبر 8 میں بدوں معائدہ بغیر کرائے کے سنہ 2019 سے براجمان جمال فاونڈیشن نے کرایہ کو یکسو کرنے کے لیے ترقیاتی ادارہ سے تحریری طور 45 دن مانگ لیے بصورت دیگر ہال خالی کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ان اقدامات پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سرادر عبدالقیوم نیازی نے چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی کو مبارک باد دی ۔دوسری جانب سید اظہر گیلانی نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جمال فاونڈش منقطع بجلی متلقہ شعبہ کو کر بحال کروا دی۔

ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری تنظیم جمال فاونڈیشن نے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ بغیر کسی معائدے کے سائنو کشمیر بنک روڈ پلازہ کے ہال نمبر 8 پر سنہ 2019 سے زبردستی قبضہ جما رکھا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے تحریری طور پر ترقیاتی ادارہ کے سربراہ کو ایسی کوئی ہدایات نہیں کہ جس کے تحت جمال فاونڈیشن کو مفت مکانیت فراہم کی جائے ، جمال فاونڈیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر چئیرمین سید اظہر گیلانی کے خلاف پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے جمال فاونڈیشن کے ہال نمبر 8 کی بجلی عدم ادائیگی بل کے باعث منقطع کی گئی ہے جس سے چئیرمین ترقیاتی ادارہ کا کوئی تعلق نہں۔انہوں نے کہا کہ جمال فاونڈیش فلاحی کام کی آڑ میں سائنو کشمیر بنک روڈ پلازہ کے تھرڈ فلور کے ہال نمبر 8 پر سنہ 2019 سے بغیر کرایہ ادا کیے قبضہ جما رکھا ہے ، جمال فاونڈیشن نے کرایہ کی مد میں ترقیاتی ادارہ کو اٹھارہ لاکھ سے زائد رقم ادا کرنی یے جبکہ بجلی کے بل کی مد میں محکمہ برقیات کو پچاس ہزار روہے ادا کرنے ہیں مگر یہ رقم ادا کرنے کے بجائے جمال فاونڈیشن کے ذمہ دارن نے پہلے چئیرمین ترقیاتی ادارہ کو مختلف اعلی شخصیات سے سفارشیں کروائیں اور پھر سوشل میڈیا پر انکی ذات کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا جو نہ صرف انکی کردار کشی ہے بلکہ یہ بلیک ملنگ کے زمرے میں آتا یے جس پر سید اظہر گیلانی قانونی چار گوئی کا مکمل حق رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اداروں میں اصلاحی پالیسی کے تحت وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کی ہدایت پر ترقیاتی ادرہ کے وسائل کو بڑھانے اور ترقیاتی ادارہ کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لیے چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے پلازوں و دیگر وسائل کی انکم کے حوالے سے سخت پالیسی مرتب کی ہے جس کے تحت کسی بھی سرکاری و غیر سرکاری ادارے کو پلازے میں مفت مکانیت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا جمال فاونڈیشن بغیر معائدے ہال حاصل کرکے کرایہ اور بجلی دینے کے بجائے اوچھے ہتکھنڈے پر اتر آئی یے۔
ترجمان نے کہا ترقیاتی ادارہ ایک نیم سرکاری ادارہ ہے جو مالی وسائل کی مشکلات کے پیش نظر ملازمین کی بروقت تنخواہیں دینے سے قاصر ہے اس لیے ادارے کی پراپرٹی مفت دینے سے ادارے کا مالیاتی نظام مفلوج ہوجائے گا ۔جمال فاونڈیشن کو ملازمین کی مشکلات کو پیش نظر رکھتےہوئے بروقت کرایہ اور بجلی بل ادا کرنا چایے تھا۔
انہوں نے کہا کہ سابق چئیرمین مسعود الرحمان کے ساتھ تاجران کے نمائندوں کی موجودگی میں حتمی بات چیت جس میں جمال فاونڈیش کو ریلف بھی دیا گیا اس کے باجود جمال فاونڈیشن نے اپنے وعدے سے انحراف کیا اور کرایہ اور بجلی کا بل مکمل ادا نہیں کیا۔ غیر سرکاری تنظیم نے ادارے کے پلازے میں ہال کرایہ داری پر حاصل کرنے کے بعد اب تک ادارے کے تین سربراہان کے ساتھ ٹال مٹول سے کام لیا اور کرایہ اور بجلی کا مکمل بل ادا کرنے کے بجائے مختلف اداروں کی اعلی شخصیات سے سفارشیں کرواتے رہے اور ادرے کے سربراہ سمیت آفیسران پر دباو ڈالواتے رہے ۔انہوں نے کہا چئیرمین سید اظہر گیلانی کے ساتھ بھی کرایہ اور بجلی بل کے حوالے سے وعدہ کیا اور مزید وقت مانگا مگر دو ہفتے قبل وقت پورا ہونے پر انکو پلازے کے انچارج نے کرایہ اور بجلی کا بل ادا کرنے کا کہا تو مزید وقت مانگ لیا جب وہ وقت بھی پورا ہوا تو جمال فاونڈیش نے کرایہ اور بل ادا نہیں کیا جس پر بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پر انکی بجلی منقطع کر دی گی جس پر جمال فاونڈیشن نے چئیرمین سید اظہر گیلانی سے رابطہ کیا پھر وقت مانگ لیا جس پر چئیرمین ترقیاتی ادارہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نہ صرف انکی بجلی بحال کروائی بلکہ جمال فاونڈیشن کو مزید وقت بھی دیا تو گزشتہ روز مزید وقت پورا ہونے کے باوجود جب کرایہ اور بجلی کابل ادا نہ ہوا تو متعلقہ شعبہ نےبجلی منقطع کردی جس پر جمال فاونڈیشن کے ذمہ داران نے ادارے سے مزید بات چیت کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا آغاز کر دیا جس پر چئیرمین کو حق یے کہ وہ کردار کشی کرنے پر ذمہ داران کے خلاف قانونی چارہ گوئی اختیار کریں ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بنک روڈ اور کچہری پلازے کے بجلی اور پانی کے بلات کا بقایا لاکھوں میں ہے جو کرایہ داروں نے ادا کرنا ہے اگر کرایہ دار کرایہ بھی ادا نہ کریں اور بجلی و پانی کا بل بھی نہ دیں تو ترقیاتی ادارہ جو خود مالی مشکلات کا شکار یے اسکی وجود کو خطرے لاحق ہو سکتا سکتا یے جس سے دو سو سے زائد خاندانوں کا رزق ختم ہونے کا اندیشہ ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے ویژن اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایات کے مطابق چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے میرا تنولیاں،لنگر پورہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے وہ تمام آلاٹیز جنھوں نے مکمل ادائیگی کر رکھی ہیں کو کہا ہے کہ وہ 05جنوری2022 سے 20جنوری 2022تک ڈائریکٹ فون نمبر 03109260667 پر رابطہ کریں تاکہ ان تمام آلاٹیز کو پلاٹس مہیاء کیے جا سکیں،انھوں نے کہا ترقیاتی ادارہ عوام کا ادارہ ہے پہلے کیا اور کیوں کیسے ہوا اس سے غرض نہیں ایک ماہ میں ویب سائٹ لانچ کر کے ادارہ عوام کی انگلیوں کے ٹچ پر پہنچا دیا ہے اور اب آلاٹیز کو ان کا حق مہیاء کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ویژن اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایات کے مطابق چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے میرا تنولیاں،لنگر پورہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے وہ تمام آلاٹیز جنھوں نے مکمل ادائیگی کر رکھی ہیں کو کہا ہے کہ وہ 05جنوری2022 سے 20جنوری 2022تک ڈائریکٹ فون نمبر 03109260667 پر رابطہ کریں تاکہ ان تمام آلاٹیز کو پلاٹس مہیاء کیے جا سکیں،انھوں نے کہا ترقیاتی ادارہ عوام کا ادارہ ہے پہلے کیا اور کیوں کیسے ہوا اس سے غرض نہیں ایک ماہ میں ویب سائٹ لانچ کر کے ادارہ عوام کی انگلیوں کے ٹچ پر پہنچا دیا ہے اور اب آلاٹیز کو ان کا حق مہیاء کریں گے۔

چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر کے تاریخ رقم کر دی ہے بلدیاتی انتخابات کی صورت سامنے آنے والی قیادت نہ صرف ریاستی تعمیر و ترقی میں بھرپور اور فعال کردار ادا کرئے گی بلکہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے نوجوانوں کا کردار کلیدی ہو گا اس کردار کو سامنے لانے کے چئیرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان برسر پیکار ہیں، چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر علی گیلانی نے ان خیالات کا اظہار کوٹلی آزاد کشمیر میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سید اظہر علی گیلانی گزشتہ روز کوٹلی میں ہونے والے وزیراعظم آزاد کشمیر کے جلسہ عام میں شرکت کے لیے پہنچے تو انہوں نے اپنے ہم منصب ساتھیوں اور پاکستان تحریک انصاف کوٹلی کے عہدہ داروں سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم آزاد کشمیر سے بھی ملاقات کی اور انھیں پاکستان تحریک انصاف ڈویژن مظفرآباد کے کارکنان کا پیغام بھی پہنچایا،انہوں نے نوجوانوں اور کارکنوں کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے وزیراعظم کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں نکلنے والی قیادت فعال کردار ادا کرے گی جس کا تمام تر سہرا سردار عبدالقیوم نیازی اور پاکستان تحریک انصاف کو جاتا ہے،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے چئیرمن ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کو شاندار الفاظ میں داد بھی دی۔سید اظہر علی گیلانی نے مزید کہا کہ قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد تعینات کیا تو حکم صادر کیا تھا کہ ادارے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لوں الحمدللہ للہ صرف ایک ماہ میں 07کروڑ سے زائد مالیت کی انکروچمنٹ کی گئی اراضیات کو واگزار کرانے سمیت پہلی مرتبہ ویب سائٹ لانچ کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی ۔انہوں نے کہا کہ اب تک تین ہزار سے زائد لوگ ویب سائٹ کو وزٹ کر چکے ہیں اور دیکھنے والوں کی تعداد میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے،انہوں نے کہا 74سالوں میں پہلی مرتبہ ایک ولی منش ایماندار غریب پرور اور کمٹیٹڈ سیاسی ورکر کو عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کر کے عوام کے دل موہ لیے ہیں جتنی تیزی سے سردار عبدالقیوم نیازی نے ریاست کی فلاح و بہبود تعمیر و ترقی کے لیے صرف پانچ ماہ میں تاریخ ساز اقدامات اٹھائے ہیں کسی اور کو یہ کام کرنے کی توفیق نہ ہو سکی،سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں ریاست آزاد جموں و کشمیر تیزی سے ترقی کی شاہراہوں پر گامزن ہو چکی ہے۔

عمران خان کی جانب سے اداروں میں گڈگورنس کے قیام کے اصلاحی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے وزیراعظم سرادر عبدالقیوم نیازی کی ہدایت پر چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کا ادارے کے مالی وسائل کو ریکور کرنے کے لیے انقلابی اقدام کا آغاز کچہری روڈ پلازہ میں پانچ سال سے بغیر کرایہ کے مکانیت اور پارکنگ استعمال کرنے والے بین الاقوامی ادارے ریڈ کریسنٹ کی جانب سے دی جانے والی 31 دسمبر 2021 کی تاریخ گزرنے کے باوجود وہ کرایہ داری کے معاملات یکسو نہ کرسکے ۔چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے انچارج پلازہ جات و دیگر عملہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ پانچ جنوری تک اگر ریڈکریسنٹ نے مکانیت خالی نہ کی اور پارکنگ ایریا سے گاڑی نہ ہٹاہیں تو ترقیاتی ادارہ کا عملہ نہ صرف مکانیت کو خود خالی کروائے گا بلکہ کرایہ کی مد میں انکی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے گا ۔ترجمان ترقیاتی ادارہ کے مطابق ریڈ کرسینٹ نے مکانیت ،پانی و بجلی کی مد میں پانچ برس کے ترقیاتی ادارہ کو چونیتیس لاکھ چوہتر ہزار تین سو اسی روہے جبکہ پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کی مد میں نو لاکھ چھیاسٹھ ہزار روپے ادا کرنے ہیں جس پر ریڈکریسنٹ کے ساتھ کئ برس سے خط و کتابت چل رہی ہے مگر ریڈ کرسینٹ آزاد کشمیر کے اعلی حکام کرایہ داری سمیت پانی و بجلی کا بل ادا کرنے کے بجائے مختلف شخصیات و اداروں سے سفارش کروا کر ادائیگی کے لیے وقت لیکر پانچ برس گزار دیے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک بین الاقوامی تنظیم خود عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئ برس سے ترقیاتی ادارہ کے پلازے کے ایک بڑے حصے پر قابض یے جس پر چئرمین ترقیاتی ادارہ نے چئیرمین ریڈکریسنٹ ابرار الحق سے رابطہ بھی کیا جس پر انہوں نے ان تمام معملات کو یکسو کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد سید اظہر گیلانی نے آزادکشمیر ریڈ کریسنٹ کے سربراہ اعجاز رضا اور جنرل سیکرٹی سے بھی رابطہ کیا جس پر اعجاز رضا نے اکتیس دسمبر 2021 تک وقت مانگا مگر تاحال ریڈکریسنٹ نے اپنے کرایہ داری کے معملات یکسو نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی مستقبل قریب میں ریڈکریسنٹ کے ہیڈ کواٹر سمیت انکے ڈونرز سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ترجمان کا مطابق چئیرمین ترقیاتی ادارہ نے ریڈکریسنٹ کو پانچ جنوری تک مکانیت سمیت پارکنگ ایریا خالی کرنا کا مزید وقت دیا ہے مگر اس تاریخ کےبعد ترقیاتی ادارہ اپنے تمام اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خطیر رقم کی ریکوری کے لیے کارروئی کرے گا تاکہ ادارے کے مالی مسائل حل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین ترقیاتی ادارہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت پر اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ ترقیاتی ادارہ کی پراپرٹی کسی بھی فرد یا ادارے کو مفت نہیں دی جاسکتی ۔

‏وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت مظفرآباد، میرپور، باغ، نیلم اور پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی سمیت دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فیزیکل پلاننگ و ہاوسنگ فیاض علی عباسی بھی موجود ہیں ۔

  1. چئیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآبادسید اظہر گیلانی کا اسلام اباد کشمیر ہاوٴس میں آزاد جموں و کشمیر کے دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان و دیگر سٹاف کے ہمراہ گروپ فوٹو

چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے رات 11 بجے بھیس بدل کر اچانک سائینو کشمیر پلازہ بینک روڈ دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے پارکنگ ایریاء ملاحظہ کیا جو گاڑیوں سے بھرا ہوا تھا سٹاف سے معلوم کرنے پر انکشاف ہوا کہ پلازہ کی پارکنگ کی انکم پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے مطابقت نہیں رکھتی جبکہ پلازے کی بیسمنٹ میں قائم اسٹورز کو مسلم لیگ ن کے دور میں سابقہ چیئرمین نے ڈیم بورڈ کی رینٹل پالیسی کے مغائر 3000 روپے ماہانہ کرایہ پر کسی سیاسی شخص کو کرایہ پر دے رکھے ہیں۔ مزید انکشافات میں انہیں بتایا گیا کہ دو سال سے زائد عرصہ سے کئی گاڑیاں پارکنگ ایریاء میں کھڑی ہیں جن کے مالکان نے دو ماہ کا کرایہ دینے کے بعد پارکنگ انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کرایہ ادا کیا ہے جس پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے غیر قانونی طور پر دئیے جانے والے اسٹورز کی کرایہ داری حکم نامہ منسوخ کرتے ہوئے تحت ضابطہ ڈیم بورڈ کے وضع شدہ پالیسی کے تحت باضابطہ طور پر اخبارات میں مشتہر کر کے کرایہ داری پر دئیے جانے کی ہدایت کی۔ جبکہ دو سال سے کھڑی گاڑیوں کے مالکان کو بذریعہ نوٹس و ٹیلی فون گاڑیاں پارکنگ ایریاء سے نکالنے کیلئے پارکنگ انتظامیہ کو ہدایت کی۔ چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر علی گیلانی نے کہا کہ ادارے کے وسائل کسی کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پارکنگ ایریاء کی انتظامیہ اپنے فرائض کی انجام دہی محنت اور ایمانداری سے کریں۔ غفلت و لاپرواہی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ضابطہ اور مغائر الاٹمنٹ کمیٹی پلازہ جات کرایہ پر دئیے گئے اسٹورز و ھال جن کا کرایہ 2000 روپے رکھا گیا تھا اُن کو کینسل کرتے ہوئے باضابطہ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق 50 روپے فٹ پر مشتہر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ پلازہ کسی کونوازنے کیلئے نہیں بنا تھا بلکہ یہ عوام کو سہولت دینے کیلئے بنایا گیا تھا کمرشل و پرائیویٹ گاڑیوں کا ماہانہ کرایہ 3000 روپے مقرر کیا گیا ہے گاڑیوں کی حفاظت اور عوام کی سہولت کیلئے سیکورٹی گارڈ رکھے گئے ہیں اور بجلی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔انھون نے کہا کہ جلد سارا نظام ڈیجٹیلائز کر دیں گے،انھوں نے سال ہا سال سے ایک ہی جگہ تعینات کلرکوں اور دیگر سٹاف کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات صادر کر دیے۔

چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کی وفاقی وزیراُمور کشمیر سردار علی امین خان گنڈا پور سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات، وفاقی وزیر اُمور کشمیر سردار علی امین خان گنڈا پور نے ایک ماہ کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت کے مطابق ترقیاتی ادارہ کو فعال کرنے سمیت دیگر انقلابی اقدامات پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کو مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر اُمور کشمیر سردار علی امین خان گنڈا پور سے ملاقات کی اس موقع پر سید اظہر علی گیلانی نے ایک ماہ کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت کے مطابق کیے جانے والے انقلابی اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔جس پر وفاقی وزیر اُمور کشمیر نے نہ صرف خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا بلکہ ان کے انقلابی اقدامات پر مبارکباد بھی پیش کی چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے وفاقی وزیر اُمور کشمیر سردار علی امین خان گنڈا پور کو مظفرآباد دورہ کی دعوت دی جس کو وفاقی وزیر اُمور کشمیر نے قبول کر لیا۔

چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی کی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد سے اہم ملاقات۔ خواجہ فاروق احمد نے ترقیاتی ادارے کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے فعال کرنے کیلئے ہرسطح پر تعاون کرنے کی مکمل یقین دھانی کردی سید اظہر علی گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان اور سردار عبدالقیوم نیازی کے ویژن کے مطابق دارلحکومت سمیت تمام سکیم ہاء میں تعمیر و ترقی کرنے کیلئے وزیر حکومت کی رہنمائی میں انقلابی اقدامات کرنے پر مکمل اتفاق۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی گزشتہ روز وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد سے اُن کے آفس چیمبر میں ون ٹو ون ملاقات کی جس میں سید اظہر علی گیلانی نے وسائل اور مسائل کے حوالہ سے وزیر حکومت کو بریفنگ دی اور ترقیاتی ادارے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے و تعمیر و ترقی کے آئندہ منصوبوں کے حوالہ سے وزیر حکومت کا آگاہ کیا۔ جس پر وزیر حکومت نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترقیاتی ادارے میں انقلابی اقدامات پر چیئرمین سید اظہر علی گیلانی کو مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی اور اس بات کا عزم کیا کہ ترقیاتی ادارے کو فعال بنانے کیلئے ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا اور وزیر اعظم عمران خان و سردار عبدالقیوم نیازی کے ویژن کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں مثالی تعمیر و ترقی کے کام کئے جائیں گے چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وزیر حکومت کی سربراہی میں وفاقی و ریاستی حکومت کے ویژن کے مطابق انقلابی اقدامات اٹھائیں گے جس کے ثمرات سے عام آدمی مستفید ہو گا انہوں نے وزیر حکومت کو ترقیاتی ادارے کے دورے کی دعوت دی جس کو وزیر حکومت نے قبول کر لیا۔

چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) آزاد نسیم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز نسیم صاحب کی ریاست کیلئے خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا اعزاز نسیم ایک سچے، کھرے و ایماندار شخص تھے جنہوں نے اپنی سروس کے دوران جہاں فرض شناسی سے کام کیا وہاں پر اپنے آپ کو مخلوق خدا کیلئے وقف رکھا۔ اعزاز نسیم صاحب میرے بھائیوں کی طرح تھے اُن کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے جو ُپر ہونا ممکن نہیں انہوں نے آزاد نسیم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سائینو کشمیر پلازہ کی پارکنگ سمیت دیگر پلازہ کے مسائل کے حوالہ سے کمشنر مظفرآباد سے اُن کے آفس میں چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی ملاقات کر رہے ہیں۔

بینک آف آزاد جموں وکشمیر کے وفد کی چیئرمین ترقیاتی ادارہ سے ملاقات ادارے کے کم تنخواہ دار ملازمین کو صحت کی اعلی سہولیات فراہم کرنے کےلئے ہیلتھ انشورنس پنشن سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے میٹنگ ہوئی اور اس متعلق عام فیصلہ جات کئے گئے جس حوالہ سے بینک کے ساتھ باقاعدہ MOU کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے ترقیاتی ادارہ کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے اپنی 20دن کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی اور ادارہ کے وسائل و مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا اس موقع پر ترقیاتی ادارہ کے آفیسران نے ادارے کی ویب سائیٹ سے جو چند دن قبل لانچ کی گئی تھی اُس متعلق بریفنگ کے دوران سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میر عتیق الرحمن ، انصر پیرزادہ کے علاوہ دیگر رہنما اور کارکن شامل تھے اس موقع پر وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی کا کہنا تھا کہ حکومت وقت ترقیاتی ادارہ کے مالی وسائل سے باخوبی آگاہ ہے سابقہ ادوار میں ادارہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نہ صرف ازالہ کیا جائے گا بلکہ ادارے کو مالی طور پر مستحکم کرنے کےلئے حکومت ایک جامع منصبہ بندی تیار کر رہی ہے ۔ چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان اور سردار عبدالقیوم نیازی کے ویژن کے مطابق اس ادارے کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے۔