عمران خان کی جانب سے اداروں میں گڈگورنس کے قیام کے اصلاحی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے وزیراعظم سرادر عبدالقیوم نیازی کی ہدایت پر چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کا ادارے کے مالی وسائل کو ریکور کرنے کے لیے انقلابی اقدام کا آغاز کچہری روڈ پلازہ میں پانچ سال سے بغیر کرایہ کے مکانیت اور پارکنگ استعمال کرنے والے بین الاقوامی ادارے ریڈ کریسنٹ کی جانب سے دی جانے والی 31 دسمبر 2021 کی تاریخ گزرنے کے باوجود وہ کرایہ داری کے معاملات یکسو نہ کرسکے ۔چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے انچارج پلازہ جات و دیگر عملہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ پانچ جنوری تک اگر ریڈکریسنٹ نے مکانیت خالی نہ کی اور پارکنگ ایریا سے گاڑی نہ ہٹاہیں تو ترقیاتی ادارہ کا عملہ نہ صرف مکانیت کو خود خالی کروائے گا بلکہ کرایہ کی مد میں انکی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے گا ۔ترجمان ترقیاتی ادارہ کے مطابق ریڈ کرسینٹ نے مکانیت ،پانی و بجلی کی مد میں پانچ برس کے ترقیاتی ادارہ کو چونیتیس لاکھ چوہتر ہزار تین سو اسی روہے جبکہ پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کی مد میں نو لاکھ چھیاسٹھ ہزار روپے ادا کرنے ہیں جس پر ریڈکریسنٹ کے ساتھ کئ برس سے خط و کتابت چل رہی ہے مگر ریڈ کرسینٹ آزاد کشمیر کے اعلی حکام کرایہ داری سمیت پانی و بجلی کا بل ادا کرنے کے بجائے مختلف شخصیات و اداروں سے سفارش کروا کر ادائیگی کے لیے وقت لیکر پانچ برس گزار دیے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک بین الاقوامی تنظیم خود عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئ برس سے ترقیاتی ادارہ کے پلازے کے ایک بڑے حصے پر قابض یے جس پر چئرمین ترقیاتی ادارہ نے چئیرمین ریڈکریسنٹ ابرار الحق سے رابطہ بھی کیا جس پر انہوں نے ان تمام معملات کو یکسو کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد سید اظہر گیلانی نے آزادکشمیر ریڈ کریسنٹ کے سربراہ اعجاز رضا اور جنرل سیکرٹی سے بھی رابطہ کیا جس پر اعجاز رضا نے اکتیس دسمبر 2021 تک وقت مانگا مگر تاحال ریڈکریسنٹ نے اپنے کرایہ داری کے معملات یکسو نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی مستقبل قریب میں ریڈکریسنٹ کے ہیڈ کواٹر سمیت انکے ڈونرز سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ترجمان کا مطابق چئیرمین ترقیاتی ادارہ نے ریڈکریسنٹ کو پانچ جنوری تک مکانیت سمیت پارکنگ ایریا خالی کرنا کا مزید وقت دیا ہے مگر اس تاریخ کےبعد ترقیاتی ادارہ اپنے تمام اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خطیر رقم کی ریکوری کے لیے کارروئی کرے گا تاکہ ادارے کے مالی مسائل حل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین ترقیاتی ادارہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت پر اس بات کے لیے کوشاں ہیں کہ ترقیاتی ادارہ کی پراپرٹی کسی بھی فرد یا ادارے کو مفت نہیں دی جاسکتی ۔
وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت مظفرآباد، میرپور، باغ، نیلم اور پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی سمیت دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری فیزیکل پلاننگ و ہاوسنگ فیاض علی عباسی بھی موجود ہیں ۔
- چئیرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآبادسید اظہر گیلانی کا اسلام اباد کشمیر ہاوٴس میں آزاد جموں و کشمیر کے دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان و دیگر سٹاف کے ہمراہ گروپ فوٹو
چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے رات 11 بجے بھیس بدل کر اچانک سائینو کشمیر پلازہ بینک روڈ دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے پارکنگ ایریاء ملاحظہ کیا جو گاڑیوں سے بھرا ہوا تھا سٹاف سے معلوم کرنے پر انکشاف ہوا کہ پلازہ کی پارکنگ کی انکم پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے مطابقت نہیں رکھتی جبکہ پلازے کی بیسمنٹ میں قائم اسٹورز کو مسلم لیگ ن کے دور میں سابقہ چیئرمین نے ڈیم بورڈ کی رینٹل پالیسی کے مغائر 3000 روپے ماہانہ کرایہ پر کسی سیاسی شخص کو کرایہ پر دے رکھے ہیں۔ مزید انکشافات میں انہیں بتایا گیا کہ دو سال سے زائد عرصہ سے کئی گاڑیاں پارکنگ ایریاء میں کھڑی ہیں جن کے مالکان نے دو ماہ کا کرایہ دینے کے بعد پارکنگ انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کرایہ ادا کیا ہے جس پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے غیر قانونی طور پر دئیے جانے والے اسٹورز کی کرایہ داری حکم نامہ منسوخ کرتے ہوئے تحت ضابطہ ڈیم بورڈ کے وضع شدہ پالیسی کے تحت باضابطہ طور پر اخبارات میں مشتہر کر کے کرایہ داری پر دئیے جانے کی ہدایت کی۔ جبکہ دو سال سے کھڑی گاڑیوں کے مالکان کو بذریعہ نوٹس و ٹیلی فون گاڑیاں پارکنگ ایریاء سے نکالنے کیلئے پارکنگ انتظامیہ کو ہدایت کی۔ چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر علی گیلانی نے کہا کہ ادارے کے وسائل کسی کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پارکنگ ایریاء کی انتظامیہ اپنے فرائض کی انجام دہی محنت اور ایمانداری سے کریں۔ غفلت و لاپرواہی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ضابطہ اور مغائر الاٹمنٹ کمیٹی پلازہ جات کرایہ پر دئیے گئے اسٹورز و ھال جن کا کرایہ 2000 روپے رکھا گیا تھا اُن کو کینسل کرتے ہوئے باضابطہ کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق 50 روپے فٹ پر مشتہر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ پلازہ کسی کونوازنے کیلئے نہیں بنا تھا بلکہ یہ عوام کو سہولت دینے کیلئے بنایا گیا تھا کمرشل و پرائیویٹ گاڑیوں کا ماہانہ کرایہ 3000 روپے مقرر کیا گیا ہے گاڑیوں کی حفاظت اور عوام کی سہولت کیلئے سیکورٹی گارڈ رکھے گئے ہیں اور بجلی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔انھون نے کہا کہ جلد سارا نظام ڈیجٹیلائز کر دیں گے،انھوں نے سال ہا سال سے ایک ہی جگہ تعینات کلرکوں اور دیگر سٹاف کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات صادر کر دیے۔
چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کی وفاقی وزیراُمور کشمیر سردار علی امین خان گنڈا پور سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات، وفاقی وزیر اُمور کشمیر سردار علی امین خان گنڈا پور نے ایک ماہ کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت کے مطابق ترقیاتی ادارہ کو فعال کرنے سمیت دیگر انقلابی اقدامات پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کو مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر اُمور کشمیر سردار علی امین خان گنڈا پور سے ملاقات کی اس موقع پر سید اظہر علی گیلانی نے ایک ماہ کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت کے مطابق کیے جانے والے انقلابی اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔جس پر وفاقی وزیر اُمور کشمیر نے نہ صرف خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا بلکہ ان کے انقلابی اقدامات پر مبارکباد بھی پیش کی چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے وفاقی وزیر اُمور کشمیر سردار علی امین خان گنڈا پور کو مظفرآباد دورہ کی دعوت دی جس کو وفاقی وزیر اُمور کشمیر نے قبول کر لیا۔
چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی کی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد سے اہم ملاقات۔ خواجہ فاروق احمد نے ترقیاتی ادارے کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے فعال کرنے کیلئے ہرسطح پر تعاون کرنے کی مکمل یقین دھانی کردی سید اظہر علی گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان اور سردار عبدالقیوم نیازی کے ویژن کے مطابق دارلحکومت سمیت تمام سکیم ہاء میں تعمیر و ترقی کرنے کیلئے وزیر حکومت کی رہنمائی میں انقلابی اقدامات کرنے پر مکمل اتفاق۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی گزشتہ روز وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد سے اُن کے آفس چیمبر میں ون ٹو ون ملاقات کی جس میں سید اظہر علی گیلانی نے وسائل اور مسائل کے حوالہ سے وزیر حکومت کو بریفنگ دی اور ترقیاتی ادارے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے و تعمیر و ترقی کے آئندہ منصوبوں کے حوالہ سے وزیر حکومت کا آگاہ کیا۔ جس پر وزیر حکومت نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترقیاتی ادارے میں انقلابی اقدامات پر چیئرمین سید اظہر علی گیلانی کو مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی اور اس بات کا عزم کیا کہ ترقیاتی ادارے کو فعال بنانے کیلئے ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا اور وزیر اعظم عمران خان و سردار عبدالقیوم نیازی کے ویژن کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں مثالی تعمیر و ترقی کے کام کئے جائیں گے چیئرمین ترقیاتی ادارہ نے اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ وزیر حکومت کی سربراہی میں وفاقی و ریاستی حکومت کے ویژن کے مطابق انقلابی اقدامات اٹھائیں گے جس کے ثمرات سے عام آدمی مستفید ہو گا انہوں نے وزیر حکومت کو ترقیاتی ادارے کے دورے کی دعوت دی جس کو وزیر حکومت نے قبول کر لیا۔
چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) آزاد نسیم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز نسیم صاحب کی ریاست کیلئے خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا اعزاز نسیم ایک سچے، کھرے و ایماندار شخص تھے جنہوں نے اپنی سروس کے دوران جہاں فرض شناسی سے کام کیا وہاں پر اپنے آپ کو مخلوق خدا کیلئے وقف رکھا۔ اعزاز نسیم صاحب میرے بھائیوں کی طرح تھے اُن کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے جو ُپر ہونا ممکن نہیں انہوں نے آزاد نسیم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سائینو کشمیر پلازہ کی پارکنگ سمیت دیگر پلازہ کے مسائل کے حوالہ سے کمشنر مظفرآباد سے اُن کے آفس میں چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی ملاقات کر رہے ہیں۔
بینک آف آزاد جموں وکشمیر کے وفد کی چیئرمین ترقیاتی ادارہ سے ملاقات ادارے کے کم تنخواہ دار ملازمین کو صحت کی اعلی سہولیات فراہم کرنے کےلئے ہیلتھ انشورنس پنشن سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے میٹنگ ہوئی اور اس متعلق عام فیصلہ جات کئے گئے جس حوالہ سے بینک کے ساتھ باقاعدہ MOU کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے ترقیاتی ادارہ کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی نے اپنی 20دن کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی اور ادارہ کے وسائل و مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا اس موقع پر ترقیاتی ادارہ کے آفیسران نے ادارے کی ویب سائیٹ سے جو چند دن قبل لانچ کی گئی تھی اُس متعلق بریفنگ کے دوران سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میر عتیق الرحمن ، انصر پیرزادہ کے علاوہ دیگر رہنما اور کارکن شامل تھے اس موقع پر وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی کا کہنا تھا کہ حکومت وقت ترقیاتی ادارہ کے مالی وسائل سے باخوبی آگاہ ہے سابقہ ادوار میں ادارہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نہ صرف ازالہ کیا جائے گا بلکہ ادارے کو مالی طور پر مستحکم کرنے کےلئے حکومت ایک جامع منصبہ بندی تیار کر رہی ہے ۔ چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان اور سردار عبدالقیوم نیازی کے ویژن کے مطابق اس ادارے کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے۔
کارکردگی وہ جو سر چڑھ کر بولے،چئیرمین ڈیم سید اظہر علی گیلانی کا نام ایوان وزیراعظم میں گونج اٹھا،سردار عبدالقیوم نیازی نے صحافیوں کو بلدیاتی انتخابات پر دی جانے والی پریس کانفرنس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 61 کنال انکروچمنٹ اراضی کی واگزاری اور سی ایم ایچ سے 160فٹ لمبی 13فٹ چوڑی قیمتی اراضی کے حصول کو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی کامیابی اور کارکردگی قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی،ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد نے نو تعینات چئیرمن سید اظہر علی گیلانی کی سرپرستی میں صرف 22دنوں میں جو کام کیے وہ گزشتہ 74سالوں میں نہ کیے جا سکے،گزشتہ روز وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے ترقیاتی ادارہ کا دورہ کیا اور محکمانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا،اس موقع پر چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر علی گیلانی نے کہا کہ 22دنوں میں جو کام کیے وہ قیادت کی ہدایات و راہنمائی اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور اغراض و مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے کیے،بلدیاتی انتخابات میں جانے سے قبل عوام کے دلوں کو مسخر کرتے ہوئے انکے اعتبار و اعتماد کو مزید پختہ کریں گے،انھوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد گیٹ،دس جدید ڈسٹ بن،دو پارکنگ،بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مجسمے،پاکستان و آزاد کشمیر کے جھنڈے،تاریخی بڑی گھڑی،دو بڑے فوارے،اور شہر کے وسط میں گرین ایریاز میں ڈیجیٹل سکرین نصب کر رہے ہیں ،شہریوں کو نیا جدید خوبصورت مظفرآباد جلد دیکھنے کو ملے گا،پارٹی قیادت اور وزراء کا اعتماد حاصل زندگی ہے،عہدہ پارٹی کی امانت کام اسلاف کا نام روشن رکھنے کے لیے کر رہا ہوں۔
دارالحکومت مظفرآباد کو خوبصورت ترین شہروں میں شمار کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر علی گیلانی کمر بستہ ہو گئے،اسلام آباد سے اعلیٰ تربیت یافتہ سی ڈی اے کے تین رکنی وفد کا دورہ مظفرآباد،اہم ترین نو جگہوں کی خوبصورتی تزئین و آرائش کے لیے تجاویز دے دیں،گزشتہ روز سی ڈی اے کے تین رکنی وفد نے دارالحکومت مظفرآباد میں ہمراہ چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر علی گیلانی،ڈی جی سیاسی امور ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر محسن علی اعوان،شاھین چغتائی،سدھیر مغل،آفیسران و اہلکاران ترقیاتی ادارہ ختم نبوت چوک بنک سکوائر چھتر،تھوری پارک،ٹاہلی منڈی روڈ،سنٹر پلیٹ،ماکڑی،میرا تنولیاں فیز ون،فیز ٹو،لنگر پورہ اور ٹھوٹھہ کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر سی ڈی اے کے وفد نے ان علاقوں کی تزئین و آرائش خوبصورتی کے لیے تجاویز پیش کیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی خوبصورتی کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کریں گے،چئیرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی ایک متحرک ایماندار فرض شناس شخصیت ہیں جو شہر اور ریاست کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں،جلد شہری مظفرآباد میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے،
ترقیاتی ادارہ مظفرآباد نے اپنی ویب سائیٹ کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب مرکزی ایوان صحافت میں منعقد کی گئی جس میں چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے ڈی جی سیاسی امور ہمراہ وزیر اعظم محسن اعوان تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں راجہ مدد علی خان ، میر افتخار ، سیدہ شاہدہ نقوی ، امتیقز عباسی ، بشارت مغل ، شاہین چغتائی ، سدھی مغل کے ہمراہ ویب سائیٹ کا افتتاح کیا جس کے بعد مون کری ایشنز صلاح الدین شاہ نے ویب سائیٹ کے متعلق بریفنگ دی
www.dam.gok.pk
چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر گیلانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی ادارہ کے وسائل کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گاخواہ وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہے، سابقہ ادوار میں اس ادارہ کے وسائل کو اتنا لوٹا گیا کہ ادارہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں دینے سے قاصر ہے لیکن وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کے تعاون اور اعتماد کے باعث اس ادارے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے میں پر امید ہوں، ایک عوامی ادارے کے اختیارات کی بندر بانٹ نے فالٹ لائن پر آباد شہر کو مزید خطرات سے دوچار کیا، جدید تقاضوں کے مطابق ادارے کو چلا کر ماہانہ پانچ کروڑ کما سکتے ہیں، مرکزی قیادت سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر، وزرا اور ایم ایل ایزکی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے،تعیناتی کے بعد ابتدائی 20 دنوں میں وعدے کے مطابق ویب سائیٹ کی اجراء سمیت 33 کنال سرکاری اراضیات واگزار کروانے کے علاوہ ملازمین کی سوفیصد حاضری،ملازمین کے انتظامی سٹریکچر میں تبدیلی اورکم تنخواہ دارملازمین کیلئے ہیلتھ انشورنس اور ٹرانسپورٹ پول کا قیام،سری کوٹ سمیت تمام ہاوسنگ سکیم ہاء میں خریدوفروخت پر پابندی اورسکیم ہاء میں آباد کاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شامل ہیں،جبکہ اس موقع پراگلے 90 روز کی جامع منصوبہ بندی بھی پیش کی،32سالوں بعد پہلی مرتبہ ادارے کی سکیم ہاء سمیت دیگر معلومات کو بذریعہ ویب سائیٹ عوام کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے،اب گھر بیٹھے لوگ ادارے کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر سکیں گے، عوامی مسائل کے تدارک کے لئے ون ونڈو آپریشن فعال کیا جا رہا ہے،وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی کی طرح مجھے بھی چند گھنٹے قبل اپنی تعیناتی کے متعلق اطلاع ملی،کسی کو اپنی تعیناتی کیلئے ایک کپ چائے کا نہیں پلایا،بینک سٹیٹمنٹ مرکزی ایوان صحافت کو دیکر جارہا ہوں اگر مجھ پر ثابت ہو جائے تو میں اسی ایوان صحافت میں استعفیٰ دے دوں گا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزمرکزی ایوان صحافت میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل ترقیاتی ادارہ مظفرآباد نے اپنی ویب سائٹ کا اجراء کر دیا، ویب سائٹ لانچنگ تقریب کا انعقادکیا،جس میں چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر علی گیلانی نے ڈی جی سیاسی امور ہمراہ وزیراعظم محسن اعوان، تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں بانی رہنما راجہ مدد علی خان، میر افتخار،سیدہ شاہدہ نقوی، امتیاز عباسی، بشارت مغل، شاہین چغتائی، سدھیر مغل، شاہین مغل کے ہمراہ ویب سائیٹ کو بٹن دبا کر لانچ کیا۔ اس موقع پر مون کریشنز کے سی ای او سید صلاح الدین نے بریفنگ دی،۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1988 سے آج تک عوامی ادارے کو حکومتی ادارہ بنا کر زاتی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے سیاسی کارکنوں کو استعمال کیا گیا جو ادارے کی ناکامی کی بنیادی وجہ ہے،ہاوسنگ سکیموں کی ناکامی کی اصل وجہ تعمیراتی کاموں کی عدم تکمیل ہے، میرا تنولیاں میں 458 پلاٹوں کی الاٹمنٹ ہوئی مگر حقدار منہ تکتے رہے، عالمی تنظیم ریڈ کراس نے گذشتہ 18 سالوں سے ادارے کو مکانیت کا کرایہ ادا نہیں کیا اور اوپر سے آٹھ کنال مزید اراضی پر بھی قبضہ جما رکھا ہے، صرف 20 دنوں میں یہ قبضہ واگزار کروا لیا ہے، پی ٹی ڈی سی سے آٹھ کنال رقبہ واگزار کروایا، انہوں نے کہا ادارے کی اراضیات پر قابض افراد کو کہتا ہوں کے وہ از خود ادارے کی اراضی خالی کر دیں بصورت دیگر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،33 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کے آپ پیسے دیکر تعینات ہوئے ہیں سید اظہر علی گیلانی نے کہا کہ مجھے تعیناتی سے تین گھنٹے قبل اطلاع ملی کہ چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہوں، ڈھائی کروڑ کبھی دیکھا ہی نہیں اپنی بنک سٹیٹ صدر مرکزی ایوان صحافت کو دے کر جا رہا ہوں ہمارا حال ماضی اور خاندان بارے سب جانتے ہیں سیاسی عہدے کے لیے کسی کو چائے کی پیالی پلانے کا روادار نہیں،انھوں نے کہا کہ سابق حکومتوں اور ان کے من پسند افراد نے پانچ ہاؤسنگ سکیموں کو مفلوج کرتے ہوئے پیچیدگیوں کا شکار کیا جو شہریوں سمیت زلزلہ متاثرہ لوگوں کے ساتھ ظلم ہے جس کا خمیازہ وہ لوگ بھگت چکے ہیں،90دنوں میں تمام مکاتب فکر سے مشاورت کے بعد ان پیچیدگیوں کو حل کریں گے، انہوں نے کہا کہ پارکس سے محروم شہریوں کو تفریح کے لیے جدید پارکس اور سفری سہولیات کے لیے جدید طرز کی شٹل بس سروس کا آغاز کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سفیر کشمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو شان شیان بنانے کے لیے آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ دگنا کیا تھا مگر سابق حکمرانوں نے قوم کو اس سے مستفید نہ ہونے دیا، احتساب ہوگا مگر کام پر دھیان دیں گے، پاکستان تحریک انصاف عوامی جذبات و احساسات سمیت ان کے اعتماد پر پورا اترے گی، انہوں نے مزید کہا کہ سری کوٹ، پیر چناسی سمیت دیگر جگہوں پر تعمیرات پر پابندی جبکہ ھاوسنگ سوسائٹیز ٹھوٹھہ،لنگر پورہ میں تعمیراتی کاموں کا آغاز کرنے کے لیے بنیادی سہولیات دے کر فوری تعمیر کا آغاز کر دیا ہے، ویب سائٹ لانچ کر دی ہے اب ہر شخص گھر بیٹھ کر ادارے کی کارکردگی مانیٹر کر سکتا ہے، انتظار گاہوں کی تعمیر سمیت ان کے ساتھ واش روم بھی تعمیر کریں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چئیرمین کو استحقاق حاصل ہے کے وہ بیمار ہونے پر اپنا علاج اسلام آباد میں الشفاء جیسے بڑے ہسپتال میں کروا سکتا ہے مگر ادارے کے چھوٹے مکازمین اس سہولت سے محروم تھے تاریخ میں پہلی بار ادارے کے چھوٹے ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف جروا رہا ہوں تاکہ تمام لوگ علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں،ٹرانسپورٹ پول قائم کرتے ہوئے ملازمین کے لیے ایمرجنسی میں گاڑیاں مختص کر دی ہیں،ادارے کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنا کر میڈیا کے پاس آیا ہوں،سابق ادوار میں ترقیاتی ادارے کے وسائل لوٹنے والے کسی بھی فرد خواہ وہ کتنا ہی بااثر یا کسی بھی عہدہ پر براجمان رہا ہو یا اج بھی موجود ہو اس کا کڑا احتساب پارٹی پالیسی کے مطابق کیا جائے گا،ادارے کے زیر انتظام دو پلازہ جات جو شہریوں کے لیے تجارتی مرکز بن کر ادارے کو منافع دے سکتے تھے جن کو مخصوص مافیا نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا ایسے افراد کا جہا احتساب ہو گا وہیں ان پلازہ جات کو ادارے اور عوام فلاح کے لیے منافع بخش بنائیں گے،دارلحکومت میں پہلی مرتبہ ڈیجٹل تشہیر کے لیے متعلقہ کمپنیوں سے بذریعہ اشتہار روابط کر رہے ہیں۔
ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی ویب سائیٹ کی لانچنگ کرنے کی تقریب مرکزی ایوان صحافت دن ١٢ بجے منعقد ہو گی جس میں ترقیاتی ادارہ کے چئیرمین سید اظہر علی گیلانی صحافیوں کی موجودگی میں ویب سائیٹ کا افتتاح کر کے اس متعلق بریفنگ دیں گے
چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے تقریبا 10،20 سال سے بند لنک روڈز اپر طارق آباد و سٹی ویو ہاوسنگ سکیم عوام علاقہ و ٹریفک کےلئے بحال کروا دیں ۔
تفصیلات کے۔ مطابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی کی ہدایت پر آفیسر تجاوزات کی سربراہی میں ہیوی مشینری و عملہ ماتحت کے ذریعے اپر طارق آباد و سٹی ویو ہاوسنگ سکیم میں عرصہ دراز سے بند لنک روڈز کو پیدل عوام علاقہ و ٹریفک کی روانی کے لئے دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔ عوام علاقہ عرصہ دراز سے روڈز بند ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار تھے روڈ بحال ہونے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے کہا ادارہ کی ہاوسنگ سکمیز میں عوامی ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل کو مزید جاری رکھا جائے گا
چیئرمین ترقیاتی ادارہ سید اظہر گیلانی نے سنڈھ گلی ہاوسنگ سکیم کو ترقیاتی ادارہ کے ملازمین کے لئے رہائشی کالونی بنانے کا اعلان کر دیا
ترجمان ترقیاتی ادارہ کا کہنا ہے کہ ایسے ملازمین جنہوں نے پلاٹس کے لئے اپلائی کر رکھا ہے مگر کسی بناء پر وہ اب تک پلاٹ کا استحقاق حاصل نہیں کر سکے ان کو چیئرمین نے سنڈھ گلی ہاوسنگ سکیم پلاٹ دینے کا اعلان کیا یاد رہے سنڈھ گلی ہاوسنگ سکیم ایک بڑا رقبہ قبرستان کے لئے مختص ہے جو ملازمین کی سوسائٹی کے لئے رقبہ رکھا گیاہے وہ الگ ہے
وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید کا ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کا دورہ چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی نے پھولوں کے ہار ڈالتے ہوئے ادارہ کے آفیسران و ملازمین کے ہمراہ والہانہ استقبال کیا، چیئرمین اور متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کی جانب سے مفصل بریفنگ، ادارے کے حل طلب مسائل حل کرنے کی یقین دہانی، ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات واپس دلانے اور حکومت کی جانب سے مزید فنڈز کی فراہمی اور ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے خسارہ ختم کرنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی و ترقیات/ ماحولیات چوہدری محمد رشید نے گزشتہ روز نو تعینات چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی کی دعوت پر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کے دفتر کا دورہ کیا ڈیم آفس پہنچنے پر چیئرمین آفیسران اور ملازمین نے وزیر حکومت کا پھولوں کے ہار ڈالتے ہوئے شاندار استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا بعد ازاں چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے وزیر حکومت کو ادارے کی کارکردگی مسائل کے بارے تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملازمین کو بروقت تنخواہیں نہیں ملتیں اسی طرح ادارہ کو کنٹرولنگ اتھارٹی کا مینڈیٹ حاصل ہے مگر این او سی کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے،دہرے قانون کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے ادارے کو ادارے ہی زیر بار کر رہے ہیں، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے اس موقع پر چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سید اظہر گیلانی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے میٹنگ ہو چکی ہے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ آذادکشمیر حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویزن کے مطابق آذادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سابقہ دور حکومت میں متاثرین سٹلائیٹ ٹاون لنگرپورہ اور ٹھوٹھہ کو فری آف کاسٹ 20 فیصد پلاٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کروایا تھا مگر ن لیگ کی حکومت نے اسے ڈی نوٹیفائی کر دیا ،انہوں نے چیئرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی کو ھدایات جاری کیں کہ وہ سٹلائیٹ ٹاون لنگرپورہ اور ٹھوٹھہ میں جملہ الاٹیز کی تفصلات فراہم کریں تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ کیا واقعی ان لوگوں کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی گئی ہے جن کیلئے یہ ٹاون بنے تھے انہوں نے لنگرپورہ اور ٹھوٹھہ سٹلائیٹ ٹاونز میں خالصہ سرکار اور کاچرائی وغیرہ کے سٹیٹس بارے بھی ریکارڈ طلب کیا وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید نے مزید کہا کہ متاثرین سٹلائیٹ ٹاون لنگرپورہ اور ٹھوٹھہ کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے،اس موقع پر وزیر حکومت نے معروف ٹھیکیدار خان مشتاق خان کی وفات پر دعاے مغفرت بھی کی۔
چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر گیلانی سے مرکزی انجمن تاجران کے صدر شوکت نواز میر کی ملاقات
اس موقع پر دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں کے تاجر رہنما بھی اُن کے ہمراہ تھے
شوکت نواز میر نے ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد کا چارج سنبھالنے پر سید اظہر گیلانی کو مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ مظفرآباد شہر کی تعمیر وترقی میں مرکزی انجمن تاجران ترقیاتی ادارہ سے ہر ممکن تعاون کرے گی.اس موقع پر چئیرمین ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر گیلانی نے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم کو بھرپور یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے مسائل کے حل اور شہر کی ترقی کے لئے تاجر قیادت کی راہنمائی میں کام کریں گے.
چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد سید اظہر گیلانی نے دارالحکومت میں مختلف قبرستانوں سمیت پارکس کا دورہ کیا،مقامی افراد سے قبرستانوں سمیت پارکس کے مسائلِ سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ساتھرا پارک،اشفاق وانی شھید پارک،امام بارگاہ سے ملحقہ قبرستان،سیٹھی باغ قبرستان کا معائینہ کیا،اس موقع پر شہریوں نے انکو قبرستانوں اور پارکس کے مسائلِ سے آگاہ کیا جس پر انھوں نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین تفریح مہیاء کرنے کے لئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرونگا شہر کے دورے کا آغاز ہی قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور پارکس کی تزئین و آرائش کو بہتر بنانے سے کر رہا ہوں،اس موقع پر شیخ عزیز،وحید شیخ،راجہ محمد ندیم خان ایڈووکیٹ،انور قریشی،سید خالد گیلانی و دیگر موجود تھے جبکہ علاقے کی معزز شخصیت مختار راتھر نے سید اظہر گیلانی کو مبارکباد پیش کی۔